منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

راولپنڈی میٹرو ٹرین پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے اس سے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا،2018ء کے الیکشن میں کیا ہوگا؟ عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 8  اپریل‬‮  2018 |

راولپنڈی (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے ،نوجوان پی ٹی آئی کا ممبر بن کر میری ٹیم کا حصہ بنیں، راولپنڈی میٹرو ٹرین پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے اس سے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا،میں کپتان ہوں مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے،آئندہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا،مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بری طرح ہاریں گی،ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت کرائیں گے۔

اتوار کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں مختلف کیمپوں کا دورہ کیا اور ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا۔ پیرودہائی میں پارٹی ممبر سازی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 2018 نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے ،نوجوان پی ٹی آئی کا ممبر بن کر میری ٹیم کا حصہ بنیں، انہوں نے کہا کہ تمام نوجوانوں کو پی ٹی آئی کا ممبر بننے کی تاکید کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھائی فوج و عدلیہ کو گالیاں اور دوسرا خوش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان عوام کا پیسا چوری کر کے باہر لے جاتا ہے، لیکن اس کرپٹ مافیا اور ٹولے کا آئندہ انتخابات میں خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو منصوبہ مال بنانے کیلئے بنایا گیا ہے، راولپنڈی میٹرو ٹرین پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے جبکہ اس کے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ میری حکومت ہوتی تو راولپنڈی میں میٹرو کا پیسہ سکولوں اور صاف پانی پر لگاتا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کا سال تبدیلی اور انتخابات کا سال ہے، گزشتہ 22 سال سے اس میچ کا انتظار کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں کپتان ہوں اور مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے انتخابات میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کا خاتمہ ہوگا اور مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بری طرح ہاریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت کرائیں گے اور پاکستانی ہرا پاسپورٹ لیکر دنیا میں جہاں بھی جائے گا لوگ اس کی عزت کریں گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…