بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر۔۔۔۔

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف آج ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے جلسہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیر محل، رجانہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں سے عوام شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ 5سال میں12ارب39کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ دس سالوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کے لیے بے بہا ترقیاتی منصوبے قیام عمل میں لائے گئے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت225کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی گئی ہے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحت کے منصوبوں پر32کروڑ اور تعلیم کے شعبہ میں 2ارب42کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے ہیں۔آج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہبازشریف کا جلسہ پنجاب کی تاریخ رقم کردیگاہم اپنے حلقہ انتخاب سے سینکڑوں کاروں‘ٹریکٹرز‘ٹرالیوں اور موٹرسائیکلوں پرریلی کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے علاقے کی ترقی کے لئے دن رات جدوجہد کرکے بھاری فنڈنگ سے مختلف منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ بھی اس علاقے کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بھرمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں جتنے میگاپراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں اور زیرتعمیرہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ۔۔۔ایسے بڑے منصوبے ضلع میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عوام دوست خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔حکومت پنجاب کی انتھک محنت اور شبانہ روز کاوشوں سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ترقی وخوشحالی کا گہوارہ بن چکا ہےٹوبہ ٹیک سنگھ کی 21 لاکھ آبادی کے لیے1026

ملین روپے کی لاگت سے صحت کے منصوبہ جات پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں۔ 451 ملین روپے کی لاگت سے 250 بیڈز پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اپ گریڈیشن، 335 ملین روپے کی لاگت سےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ کی ریویمپنگ۔89 ملین روپے کی لاگت سےرورل ہیلتھ سینٹر مونگی بنگلہ گوجرہ کا قیام ۔ 15ملین روپے کی لاگت سےتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں

ڈائیلسیزیونٹ زیر تعمیر ۔16ملین روپے کی۔لاگت سےتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں 10بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی بلاک زیر تعمیر۔75 ملین روپے کی لاگت سے20بیڈز پر مشتمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل زیر تعمیر۔70 بنیادی مراکز صحت کا قیام ۔9 رورل ہیلتھ سنٹرز کا قیام۔ 15 ملین روپے کی۔لاگت سےریسکیو 1122 گوجرہ زیر تعمیر15 ملین روپے کی۔لاگت سے ریسکیو 1122 کمالیہ زیر تعمیر ۔15 ملین روپے کی لاگت سے ریسکیو

1122پیرمحل زیر تعمیر۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 21 لاکھ آبادی کے لیے 3002ملین روپےکی لاگت سے تعلیم کے منصوبہ جات۔140 ملین روپے کی لاگت سےگورنمنٹ گرلز کالج سندھیلیا نوالی پیرمحل زیر تعمیر75 ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چک 721 ج ب پیرمحل زیر تعمیر۔50 ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین رجانہ ٹوبہ ٹیک سنگ کا قیام۔50 ملین روپے کی لاگت سےگورنمنٹ کالج

برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایڈمن اور اکیڈیمک بلاک کا قیام۔45 ملین روپے کی لاگت سےگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرہ میں گرلزبلاک کا قیام۔873 ملین روپے کی۔لاگت سے258 خستہ حال کلاس رومز کی نئے سرے سے تعمیر و بحالی۔522 ملین روپے کی لاگت سے55 اسکولوں کی اپ گریڈیشن۔180 ملین روپے کی لاگت سے56 اسکولوں کے لیے نئے کلاس رومزکی تعمیر۔127 ملین روپے کی لاگت سے122 اسکولوں میں

جدید آئی ٹی لیبز کا قیام۔50 ملین روپے کی لاگت سےگورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشنل سینٹر گوجرہ کا قیام۔40 ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشنل سینٹر کمالیہ کا قیام۔60 ملین روپے کی لاگت سے ایجوکیشن کمپلیکس ٹوبہ ٹیک سنگھ زیر تعمیر25 ملین روپے کی لاگت سےای لائبریری ٹوبہ ٹیک سنگ کا قیام۔20 ملین روپے کی لاگت سے71 اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے فرنیچر کی فراہمی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 21 لاکھ آبادی کے

لیے 13986 ملین روپے کی لاگتسے انفراسٹکچراور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات۔2570 ملین روپے کی۔لاگت سےخادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت 225 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر۔ 2754 ملین روپے کی لاگت سے119 اسکیموں کے تحت سڑکوں کی تعمیر و بحالی ۔2553 ملین روپے کی لاگت سے 27 روڈ زیر تعمیر ۔5757 ملین روپے کی لاگت سے 364 واٹرسپلائی اینڈ سیوریج اسکیمز۔165ملین روپے کی لاگت سےہاکی

اسٹیڈیم گوجرہ کا قیام67ملین روپے ی لاگت سےتحصیل کمپلیکس پیرمحل کا قیام۔50 ملین روپے کی لاگت سے4اراضی سینٹرز کا قیام۔جمنیزیم ٹوبہ ٹیک سنگ کا قیام25 ملین روپے کی لاگت سےماڈل بازار ٹوبہ ٹیک سنگ کا قیام۔ان سہولیات کا محور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ترقی و خوشحالی ہے ۔وزیرعلیٰ پنجاب کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد کوحلقے کے عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ چیئرمین اور کونسلرز حضرات اپنے اپنے علاقوں کے

عوامی مسائل بتائیں تاکہ وزیر ٰعلیٰ پنجاب کو بتا کر عوامی خدمت اور فلاح کے مزیدبڑے بڑے منصوبے منظور ہوسکیں اور ترقی کا سفر ایسے ہی جاری رہے۔ آج عوام کا ایک سمندر ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچے گا تاکہ عوام اپنے قائد کا خطاب سن سکیں گے۔عوام کی ریکارڈ تعداد جلسہ میں شرکت کرکے اپنے قائد میاں شہبازشریف کا حوصلہ بڑھائے گی۔ جلسہ عام کے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں اور ایک جم غفیر جلسہ گاہ میں پہنچ کر مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرے گا۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…