منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن2018ء میں (ن) لیگ کے راستے میں کوئی غیر جمہوری و غیر آئینی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی،پرویز ملک

datetime 8  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ الیکشن2018ء میں ن لیگ کے راستے میں کوئی غیر جمہوری اور غیر آئینی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہوگی، عمران نیازی اور پیپلز پارٹی الیکشن میں عوام کے پاس کون سا چہرہ لیکر جاؤ گے، دوسروں کو چور کہنے والا خود ڈیکٹ کے رائیٹ ہینڈ کھڑا ہوگیا ہے۔

اب آپ کو چور کہیں یا علی بابا چالیس چور کہیں،جنہیں سب سے بڑی بیماری کہتے آپکی زبان نہیں تھکتی تھی اب اقتدار کے حصول کے لئے اسی کی آغوش میں بیٹھ گئے ہو، عوام جانتے ہیں کہ آپ کی اصلیت کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی،عامر خان،جاوید اقبال،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔راہنماؤں نے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں،مخالفین کا ساتھ چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں،الزام تراشی جھوٹ منافقت کی سیات کرنے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں،انہیں جان لینا چاہیے کہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔مسلم لیگ (ن) نے معاشی ترقی کو اس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا ملکی ترقی اور پاکستان کو معاشی لحاظ سے آگے بڑھانا ہے،مخالفین کی خواہشات کا جنازہ پہلے بھی کئی بار اٹھا اب ان کی آخری خواہش کا جنازہ ہمیشہ کے لئے جلداٹھ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…