اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے! دو سال قبل پارٹی چھوڑ دیتا لیکن چودھری نثار مجھے کیا کہتے رہے؟ن لیگ چھوڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہونیوالے رمیش کمار کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے رکن اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) سے علیحدگی وعدوں کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی دو سال قبل پارٹی چھوڑ دیتا چودھری نثار نے روکے رکھا انہیں بھی مشورہ دیتا ہوں کہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں ۔

پہلے بھی کہتا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں ٹکراؤ پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جائے گا ابھی کھیل شروع ہوا ہے (ن) لیگ کی کئی وکٹیں گریں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ شہباز شریف نے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ میرا نظریہ قائداعظم کا نظریہ ہے ۔ 16 سالہ سیاست میں بہت کچھ سیکھا ہے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ شہباز شریف نے متروکہ وقت املاک بورڈ کا چیئرمین کسی غیر مسلم لگانے کا وعدہ کیا تھا۔ 2013 میں اسمبلی میں آنے کے بعد 2014 میں میں حکومت کے خلاف سپریم کورٹ گیا ۔ صدیق الفاروق کو ہٹانے کے لئے بھی مجھے سپریم کورٹ جانا پڑا ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں بھی غلطیاں ہیں چودھری نثار ایماندار آدمی ہے اس نے اپنا کام ایمانداری سے کیا ہے ۔ چودھری نثار نے مجھے دو سال سے روک رکھا تھا چودھری نثار علی خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اگر وہ قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا ہ میں نے (ن) لیگ میں رہتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پر تنقید درست نہیں اس سے اچھا تاثر نہیں جائے گا ۔ ٹکراؤ پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جائے گا انہوں نے کہا کہ ابھی ابتداء ہوئی ہے کھیل تو اب شروع ہوا ہے ابھی مسلم لیگ(ن) کی کئی اور وکٹیں گریں گی ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…