پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

خانیوال میں پولیس سے جھگڑا کرنے اور مارپیٹ کرنے والے چینی شہریوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرینگے؟وزیرداخلہ احسن اقبال کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کے لوگ مہمان ہیں اورپاکستان کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں ، خلیجی ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کے بھی بیسیوں جھگڑے ہوتے ہیں،دشمن پاکستان کو مذہبی جنونیوں کے

ملک کے طور پر پیش کر رہے ہیں، ہمیں پاکستان کو جنونی سیاست اور جنونی ریاست کی سازش سے بچانا ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری اس صدی کا بہترین موقع ہے۔ اس پر دشمنوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔چین کے لوگ مہمان ہیں ،پاکستان کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں، جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن خلیجی ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کے بھی بیسیوں جھگڑے ہوتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے پاکستان کی ترقی اور عالمی تشخص کیخلاف ہیں، ختم نبوت کسی تحریک یا مولوی کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، دشمن پاکستان کو مذہبی جنونیوں کے ملک کے طور پر پیش کر رہے ہیں، ہمیں پاکستان کو جنونی سیاست اور جنونی ریاست کی سازش سے بچانا ہے ،دشمن الیکشن کی فضا ء میں تشدد شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔ سیاسی اور مذہبی جماعتیں سیاسی حرارت کو بے قابو نہ ہونے دیں، بیانات اور تقاریر میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…