پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے بڑے شہر میں پہلی میٹرو،بی آر ٹی منصوبہ کب مکمل ہورہاہے؟ اعلان کردیاگیا

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) بی آر ٹی پراجیکٹ مئی میں مکمل کرلیا جائیگا پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ورکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے کیونکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اپریل میں جی ٹی روڈ چمکنی سے صدر تک کلیئر کردیاجائیگا اور مئی میں پراجیکٹ کومکمل کیاجائیگا

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پراجیکٹ پر ہوم ورک نہیں تھا بعض تبدیلیوں کامقصد اس منصوبے کو مستقبل کیلئے پائیدار اورعوامی مفاد میں بنانا ہے انہوں نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ منصوبے کیلئے فنڈز روک دیاگیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک اس منصوبے کو فنڈ نگ کررہا ہے اگر تھوڑا بہت کام رہ بھی جائے تو الیکشن سے قبل ہی مکمل کرلیاجائیگا انہوں نے کہا کہ عوام کو تکلیف تو ضرور ہوئی ہوگی ‘ کوئی گھر بھی بنائے تو گلی میں لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے یہ تو بہت بڑا منصوبہ ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج تک کسی حکومت نے پشاور پر اتنی بڑی رقم خرچ نہیں کی جو ہمیں طعنیں دیتے ہیں ان کی کارکردگی بھی لوگوں کے سامنے ہے ایم ایم اے نے ایک پل شروع کیا تھا پھر اے این پی کے بھی پانچ سال گزر ے وہ ایک پل نہیں بنا تھا جو بعد میں ہمارے دور میں مکمل ہوا شوکت یوسفزئی نے شہباز شریف کے اس بیان کی بھی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں کو ئی کام نہیں ہوا انہوں نے وزیراعلی پنجاب کو دعوت دی کہ وہ خیبرپختونخوا آئیں اوراپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ پہلے یہ صوبے کیسے تھا اب کیسے ہے پورے پنجاب کا بجٹ ایک لاہور میں لگا کربھی شہباز شریف لاہور کو نہیں بدل سکے انہوں نے کہا کہ کرپشن پنجاب میں بڑھ چکی ہے کے پی واحد صوبہ ہے جس نے اپنی موٹروے بنا لی ہے گلو بل وارمنگ کو صرف کے پی نے محسوس کیا اور اس کی پیش بندی کیلئے بلین سونامی ٹریز کا منصوبہ شروع کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…