اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر خبریں پھیلانے کا مقصد پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے،احسن اقبال

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے اسلام آباد کی فلاحی اور ترقیاتی سکیموں کیلئے بجٹ فندز مختص کئے ہیں جس میں واٹر اسکیم ٹرانسپورٹ اسکیم ‘ سڑک کی تعمیر اور تزین و آرائش جیسے منصوبے شامل ہیں ‘ جشن بہاراں کی تقریبات میں تفریح کے متعدد پروگرام رکھے گئے ہیں‘ اس کے ساتھ ساتھ مارگلہ کی پہاڑیوں پر شجر کاری مہم بھی شامل ہے ۔

ہم پاکستان میں بین الاقوامی سطح کی سیاحت شروع کرنا چاہتے ہیں‘ سی پیک کو کامیاب بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ‘ دشمن پاکستان کو مذہبی جنونیوں کے ملک کے طور پرپیش کر رہے ہیں ‘ ہمیں ا سکی نفی کرنی ہے ‘ ختم نبوتؐ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد کی واٹر سپلائی سکیم کیئے ہم نے خطیر رقم فراہم کی ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کی پینے کے پانی سے متعلق مشکلات کم ہو سکیں۔ تربیلا ڈیم سے پائپ لائن کے ذریعے جو پانی اسلام آباد کیلئے مختص کیا گیا ہے اس کو لانے کیلئے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بجٹ میں اسلام آباد کی ٹرانسپورٹ کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ جس سے روات سے فیض آباد تک روٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سڑک پر ٹریفک کا رش بہت زیادہ ہے۔ ریپڈ بس ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی کام شروع کیا جائے گا تاکہ اسلام آباد میں ٹریفک کا مسئلہ ختم ہو ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد میں فیڈر بس سروس کیلئے وسائل فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ اگلے چند ماہ میں اس پروجیکٹ کا آغاز ہو جائے گا۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ جس کا افتتاح جلد کر دیا جائیگا۔ ہم اسلام آباد میں بہترین خورا ک کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ہم نے اسلام آباد کی ہارٹیکلچرل اور پارک کیلئے کام شروع کیا جائے گا۔ اس میں اسلام آباد کی بڑی مارکیٹ اور بڑی شہروں کی تزئین و آرائش پر کام شروع کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے چڑیا گھر کیلئے بھی رقم مختص کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فیسٹیول کا مقصد نہ صرف تفریح کو میسر کرنا ہے بلکہ تمام علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ پاکستان کا کلچر اور کھانے پوری دنیا کو دکھائے جا سکیں۔ یہ فیسٹیول پہلے یوم یکجہتی کی وجہ سے منسوخ کیا گیا تھا یہ تقریبات 2 روز ہفتہ اور اتوار کو جاری رہیں گی۔ اس فیسٹیول میں مختلف قسم کی تقریبات رکھی گئی ہیں ۔

فیسٹیول میں پاک فوج ‘ پولیس اور رینجرز بھی موجود ہیں اور ان کے بینڈز بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ مقامی فنکاروں کو بھی اپنی ثقافت اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ اتوار کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر شجر کاری مہم شروع کی جائے گی تاکہ ماحول کو سرسبز اور خوبصورت رکھا جائے یہ ہمارا فرض ہے ۔ میں اسلام آباد کے شہریوں خصوصاً نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اور اسلام آباد کے ماحول کو سرسبز رکھنے اور ماحول کو بہترین رکھنے میں ہماری مدد کریں۔ میں اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کی بنیاد رکھے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں دنیا کو اپنا مثبت اور بہترین دکھانا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبوں کے پاس سیاحت اور کھیل کا محکمہ گیا ہے ہم بین الاقوامی سطح کی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں جس میں وفاق اور صوبوں کا کردار برابر ہونا بہت ضروری ہے۔

ہم صوبوں کے ساتھ مل کر سیاحت اور کھیلوں کو فروغ دیں گے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے ہم نے بین الصوبائی کھیل کے مقابلے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین کے لوگ پاکستان میں کام کر رہے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں۔ سی پیک جتنا بڑا منصوبہ ہے اتنی ہی دشمنوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ہم نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانا ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھی اعتراف کیا کہ اس کام سی پیک کو سبوتاژ کرنا تھا۔

دشمن پاکستان کو مذہبی جنونیوں کے ملک کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ ختم نبوتؐ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں ‘ سیاسی اور مذہبی جماعتیں سیاسی حرارت کو بے قابو نہ ہونے دیں۔ دشمن انتخابات کی فضاء میں تشدد شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنا منشور بتائیں دوسروں کی پگڑیاں نہ اچھالیں۔ بیانات اور تقاریر میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت سے گریز کریں۔ پاکستان کو جنونی سیاست اور جنونی ریاست کی سازش سے بچانا ہے۔ سوشل میڈیا پر خبریں پھیلانے کا مقصد پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے۔ قراقرم ہائی وے پر چینی انجینئرز اور ورکرز نے اپنی جانیں قربان کیں۔ دھرنے پاکستان کی ترقی اور پاکستان کے عالمی تشخص کے خلاف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…