جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

واجد ضیا شریف خاندان پر عدالت میں کچھ ثابت نہ کر سکے، جے آئی ٹی نہیں بلکہ شریف خاندان خود ہی اپنی مشکلات کا ذمہ دارنکلا، کس بات پر نواز شریف جیل چلے جائینگے، کامران خان کا بے لاگ تجزیہ

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘کے میزبان اور معروف صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز فیصلہ کن اور اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، یہ وہ مرحلہ ہے

کہ جس کے بعد فیصلہ آسکتا ہے۔ اس میں جو سب سے اہم گواہ ہو سکتے ہیں وہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا ہیں، جن پر مسلسل 6سماعتوں پرنواز شریف کے وکیل خواجہ حارث زبردست جرح کر رہے ہیں، اس جرح کی جو رپورٹنگ میڈیا پر آئی ہے اس سے یہ تاثر واضح طور پر ابھر رہا ہے کہ واجد ضیا یا جے آئی ٹی کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں، ان کے پاس جوابات نہیں ہیں، اورپورا کیس ہوائی ہے، اس میں بہت زیادہ جان نہیں ہے، جے آئی ٹی کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹنگ یک طرفہ پہلو دکھا رہی ہے، اس کو مخصوص اور خاص وجہ سے پروجیکٹ کیا جا رہا ہے، کہا یہ جا رہا ہے کہ جے آئی ٹی نے جو کیس پیش کیا ہے اور جو سوال و جواب ہوئے ہیں اس میں اب بھی شریف خاندان کئی کلیدی معاملات سے متعلق جوابات نہیں دے پایا ہے، جے آئی ٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شریف خاندان کا کیس کمزور سے کمزور تر ہوتا جا رہا ہے کیونکہ وہ کئی اہم اور کلیدی معاملات کا جواب اب بھی دینے سے قاصر ہیں۔ مثال کے طور پر واجد ضیا کی جرح کے دوران اس سوال کا جواب شریف خاندان کے پاس نہیں ہے کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام بے نامی جائیدادیں خریدیں جبکہ بچوں کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ ان کے بچوں نے لاکھوں پائونڈز کے فلیٹس کیسے خریدے؟یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ سب سے کلیدی سوال ہے جس کا جواب اب تک نہیں ملا،

اب شریف خاندان کو اپنا دفاع کرنا ہو گا اور شریف خاندان ناقابل تردید اور ٹھوس شواہد اپنی بیگناہی کے ثابت کر سکے کہ پیسہ کن جائز ذرائع سے لندن پہنچا تب ہی اس کا کیس مضبوط ہو گا۔ جے آئی ٹی سے منسلک ذرائع کہتے ہیں کہ یہ بہت اہم سوال ہے جب اس وقت نواز شریف کے بچے خود کفیل نہیں تھے اور نہ ہی اپنا کوئی کاروبار کر رہے تھے تو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ اس وقت لندن کے

یہ فلیٹ کن پیسوں سے خریدے گئے اور ان پیسوں کی منی ٹریل بہرحال شریف خاندان کو ثابت کرنی ہے۔ خواجہ حارث نے واجد ضیا پر اپنی جرح کے دوران مسلسل یہ دلائل دئیے کہ جے آئی ٹی کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ 1980میں شریف خاندان نے 12ملین درہم قطری خاندا ن کو سرمایہ کاری کیلئے نہیں دئیے۔ واجد ضیا کا جرح کے دوران جواب تھا کہ جب ایک شخص کو پہلے ہی

کسی بینک کو 14ملین درہم دینا ہوں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ شخص اس بینک کا پرانا قرضہ دئیے بغیر دوبارہ 12ملین درہم لے کر کہیں اور سرمایہ کاری کر سکے۔ یہ بہت اہم بات ہے کہ جو کہ نواز شریف کے خلاف کیس پیش کرتے ہوئے جے آئی ٹی نے جس کو بنیاد بنایا۔ جرح کے دوران واجد ضیا نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے کئی آپشن دئیے تھے

جن میں دوحا میں پاکستانی سفارتخانے آکر بیان ریکارڈ کرانا شامل تھا لیکن قطری شہزادہ منع کرتا رہا، اس طرح قطری شہزادے نے شریف خاندان کے ساتھ مالیاتی ٹرانزیکشن کا کوئی ثبوت نہیں دیا ہے۔ شریف خاندان کو مالیاتی ٹرانزیکشن کا بہت اہم ثبوت چاہئے کہ یہ پیسےقطری شہزادے کے والد تک کیسے پہنچے اور پھر قطری شہزادے کےو الد سے یہ پیسہ لندن کی پراپرٹیز خریدنے اور

شریف خاندان کے ساتھ کس طرح معاملات طے ہونے پر لندن کے فلیٹس ان کے نام ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…