اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ہندو نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار ،شرمناک انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجاول / میرپوربٹھورو(مانیٹرنگ ڈیسک) دڑو میں ہندو نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار جب کہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔سجاول پولیس نے دڑو میں ریٹائرڈ ٹیچر گنگا رام کے نوجوان بیٹے پرکاش کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور برہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کا مقدمہ مرکزی ملزم ارباب ابراہیم میمن، سلیم گگو، صالح میمن اور وقار جمانی کے خلاف درج کرنے کے بعد تینوں کو گرفتار کرلیا جبکہ چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقدمہ درج کرانے نون لیگ کے وفاقی وزیر ایاز علی شاہ شیرازی، ایم پی اے امیرحیدر شیرازی اور سابق ضلعی ناظم ٹھٹھہ شفقت شیرازی، قوم پرست رہنما دودومہری، زین شاہ، نواز خان زنؤر اور دیگر متاثرہ خاندان کے ہمراہ ایس ایس پی آفس سجاول پہنچے۔ مذکورہ ملزمان رات 12بجے ان کے گھر آئے تھے اور پرکاش کمار کو ارباب رمیز کی اوطاق پر لے جا کر اجتماعی طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ملزم امر جمانی نے اپنے موبائل فون سے وڈیو بنائی۔دوسری جانب واقعے کے خلاف سجاول، چوہڑ جمالی، میرپوربٹھورو اور دیگر شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہندو پنچائت، جی یو آئی، ایس ٹی پی، ایس یو پی، شہری اتحاد، پی ٹی آئی، مجلس وحدت المسلمین، جسقم اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔مظاہرین نے بااثر ملزمان اور حکمران جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ سہولت کاروں سمیت تمام ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم ارباب ابراہیم کو پیپلزپارٹی تحصیل میرپور بٹھورو کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے فارغ کردیا جبکہ سلیم گگو اور صالح میمن کو محکمہ صحت نے ملازمت سے برطرف کردیا ہے اور ملزم امر وقارجمانی کو غیر اخلاقی جرم کے ارتکاب پر مقامی سندھی اخبار کی نمائندگی سے متعلقہ ادارے نے ہمیشہ کے لیے فارغ کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…