افغانستان سے متصل سرحد اورقبائلی علاقہ جات میں بھی چین پاکستان کی مدد کو آگیا،فاٹا میں تعینات پاک فوج اورعلاقے کے عوام کیلئے زبردست اقدام

6  اپریل‬‮  2018

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں(فاٹا) میں تعینات پاک فوج کیلئے متعدد سول اشیاء کا عطیہ دیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی فوج کو سامان عطیہ کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں چینی سفیر یاؤ جینگ، چینی فوجی اتاشی چھن وین رونگ، ڈی جی انجینئرز جی ایچ کیو میجر جنرل محمد اجمل اقبال اور 11 کور سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل ساجد الرحمان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران فاٹا میں تعینات پاک فوج کے جوانوں کیلئے ٹینٹ، برقی پنکھوں اور جنریٹر سمیت دیگر امدادی سامان پاکستانی فوج کے حوالے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملکی سلامتی کے تحفظ میں پاکستانی فوج کے کردار کی زبردست تعریف کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک ) کے تحفظ اور دونوں ممالک کی دوستی کے فروغ میں سہولت کاری میں فوج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی فوجی تعلقات سدا بہار دفاعی تعاون پر مبنی شراکت داری کا اہم جزو ہے ، چین پاک فوج اور حکومت کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دیگا، اپنی سلامتی کے تحفظ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریگا، اور پاکستان کو ضروری امداد فراہم کرتا رہے گا۔، ڈی جی انجینئرز جی ایچ کیو میجر جنرل محمد اجمل اقبال نے چینی سفارتخانے کی جانب تعاون اور امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید فروغ پائیں گے ۔قبل ازیں ساؤتھ ساؤتھ تعاون کے تحت چین اور اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام (پاکستان ) کے مابین 4ملین ڈالرز کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے جس کے تحت 4ماہ کے دوران فاٹا اور بلوچستان میں قدرتی اور انسانوں کے پیدا کردہ بحرانوں سے متاثرہ فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں میں امداد فراہم کی جائے گی ۔ چین ساؤتھ ساؤتھ تعاون فنڈ سے فاٹا اور بلوچستان میں 8100خاندانوں کو اپنے گھروں کی جانب واپس جانے میں مدد ملے گی ۔

بلوچستان میں اس معاہدہ کے تحت 19ہزار طلباء فائدہ اٹھائیں گے جن کے سکول 2010اور2011کے سیلاب میں تباہ ہوگئے تھے ان سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے ۔ اقتصادی امور ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ حکومت چین کی جانب سے فاٹا اور بلوچستان کی عوام کیلئے بروقت امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہے ۔ معاہدہ کے تحت لوگوں کو اپنی زندگیاں دوبارہ شروع کرنے میں مدد ملے گی ۔ یواین ڈی پی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر اگناسیو ارتازہ نے کہا کہ فاٹا اور بلوچستان ملک کے سب سے کم ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہیں جو کہ حالیہ سالوں میں بحرانوں سے بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ چین کی جانب سے امداد عارضی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کو اپنے گھروں کی جانب جانے میں مدد فراہم کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…