ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

واقعی میں کسی اور سیاسی جماعت کا لیڈر ایسا نہیں کر سکتا، عمران خان نے سندھ کے بڑے شہر حیدر آباد میں ایسا کام کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، عوام ششدر

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممبر سازی مہم کے سلسلے میں سندھ میں ہیں، عمران خان اسی سلسلے میں حیدر آباد پہنچے تو وہ بغیر کسی پروٹوکول کے حیدر آباد کی گلیوں میں گھومتے رہے، جہاں وہ لوگوں سے گھل مل گئے اور اس موقع پر بعض افراد نے تو سیلفیاں بھی بنائیں۔ عمران خان ایک دلیر سیاسی لیڈر ہیں وہ حیدر آباد کی تنگ گلیوں میں بے خطر گھومتے رہے۔

سندھ کے بڑے شہر حیدر آباد کے لوگ بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بغیر پروٹوکول کے اپنے سامنے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ واضح رہے کہ حیدر آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وفاق میں ’کیوں نکالا’ہوگیا ہے اب سندھ میں ’کیوں نکالا‘ شروع کریں گے، نواز شریف اور آصف زرداری سے اتحاد نہیں ہوگا،،سندھ میں آصف زرداری، ان کی بہن اور وزیر لوگوں پرظلم کررہے ہیں،جتنی غربت سندھ میں ہے اتنی پورے ملک میں نہیں،نوازشریف اداروں پر تنقید،شہباز تعریف کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کی وجہ سے قرضے بڑھتے جارہے ہیں،نیب کو سونامی ٹری سمیت ہیلی کاپٹر ایشو زپر تحقیقات کی دعوت دیتا ہوں،اب لوگ بھٹو زندہ ہے کے نعرے میں نہیں آئینگے،نئی ایمنسٹی سکیم مجرموں کو بچانے کی بھونڈی کوشش،دیانتدار ٹیکس گزاروں کے چہرے پر طمانچہ ہے، سکیم کے پیچھے کارفرما سوچ وزیر اعظم کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی بدگمانی سے واضح ہے۔حیدر آباد میں تاجر برادری اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سندھ میں لوگوں پرظلم ہورہاہے، یہاں آصف زرداری، ان کی بہن اور وزیر ظلم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی غربت سندھ میں ہے اتنی پورے ملک میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہونے والی لوٹ مار کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی میں ’کیوں نکالا’ہوگیا ہے اب سندھ میں ’کیوں نکالا‘ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اداروں پر تنقید اور شہباز تعریف کررہے ہیں یہ ایسا کرکے قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آکر پیسہ کمانا بہت آسان ہے، اسحاق ڈار کے بچے دبئی اور نوازشریف کے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک کو لوٹ کر سارا پیسا بیرون ملک بھجوا دیا ہے، منی لانڈرنگ کی وجہ سے قرضے بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں آصف زرداری، نوازشریف اور خواجہ آصف سمیت سب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے اتحاد نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قوم پر قرضے بڑھ رہے ہیں اور حکمران معاہدے خفیہ رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون مجرموں کیلئے بنائے جاتے ہیں اور دنیا بھر میں کہیں ایسے قانون پاس نہیں ہوتے جیسے یہاں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے سکیمیں آجاتی ہیں،ایمنسٹی سکیم سے پیغام جارہا ہے کہ ٹیکس دینے والے بیوقوف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اورپی ٹی آئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو مسترد کرتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ سارے پنجاب کا بجٹ صرف ایک آدمی شہباز شریف خرچ کرتا ہے، سندھ میں ایسی لوٹ مار ہے کہ اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…