منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

جو باتیں چیف جسٹس صاحب کررہے ہیں اگر وہی بات ہم کریں تو کہاجاتاہے کہ آئین کو پامال کردیا،محمود خان اچکزئی کی تنقید،بڑا سوال اُٹھادیا

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد( این این آئی)ججز حضرات آرٹیکل 62اور63 کو چھیڑیں نہ اس پر فیصلہ دیں، ہم نہیں چاہتے کہ کل عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان لگے،چیف جسٹس صاحب نے گزشتہ روز بڑے کام کی باتیں کی ہیں،ان کے منہ میں گھی شکر لیکن اگر ہم سیاستدان ایسی بات کریں تو کہا جاتا ہے کہ آئین کو پامال کردیا گیا، جب سب آئین کی پاسداری کریں گے تو لڑائی ختم ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اوروفاقی وزیر برائے سمندری امور میر حاصل خان بزنجو نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے

اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور صوبوں کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی گئی ہے،میاں صاحب ملک میں چھوٹے صوبوں کی حاکمیت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف روزعدالت میں پیش ہوتے ہیں عدلیہ کو ان کے اس عمل کو سراہناچاہیے ،ایک ہفتے سے جوجرح چل رہی ہے لگتا ہے کیس میں کچھ نہیں ہے۔ججزکوچاہیے کہ آرٹیکل 62اور63 کو نہ چھیڑیں نہ اس پر فیصلہ دیں، ہم نہیں چاہتے کہ کل عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان لگے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…