ہفتہ‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کاقومی جانور’’مارخور‘‘ کی تصویروالا نیالوگو،جہازوں میں یہ نئی تبدیلی کس وجہ سے کی جارہی ہے؟اس نئے کام پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے لیوری / لوگو (Livery) کو ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مرتبہ جہاز کی دم پر بارہ سنگھے سے مشابہ لوگو پینٹ کیا جائے گا، یہی لوگو جہاز کے انجنوں پر بھی پینٹ ہوگا جبکہ طیارے کے کاک پٹ سے منسلک دروازے پر پاکستان کا پرچم اس کے بعد انگریزی میں پی آئی اے اور اس کے بعد اردو میں پی آئی اے پینٹ کیا جائے گا۔ اس پروسیس پر ’’کافی خطیر ‘‘رقم خرچ ہوگی۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے بتایا

کہ اس وقت ایئرلائن کا فلیٹ 32طیاروں پر مشتمل ہے، ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ نئے لوگو کو پینٹ کرنے کا فیصلہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے افتتاح کے تناظر میں کیا گیا کہ نئے ایئرپورٹ پر ایئرلائن کے طیارے نئے لوگو کے ساتھ لینڈ کریں اور ابھی ان کے علم میں نہیں ہے کہ اس پر کتنے اخراجات آئیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی نیو کارپوریٹ لک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں میں سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے،پی آئی اے لوگو کی’ری برانڈنگ‘ اچھا اقدام، اولین ترجیح پی آئی اے کو دنیا کی جدید ترین ایئر لائنوں کی صف میں شامل کرنا ہے،نیو کارپوریٹ لک میں پی آئی اے کی نئی اور درست سمت کا تعین کیا گیا ہے۔ جمعہ کو پی آئی اے اسلام آباد میں پی آئی اے نیو کارپوریٹ لک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن عرفان الہی ‘سی ای او مشرف رسول سیان،سی او او ضیاء قادر‘ سی سی او بلال منیر شیخ ‘چیف ٹیکنکل آفیسر عامر علی سمیت پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویڑن کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب نے کہا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں میں سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہیں ہیں۔

پی آئی اے نے قومی جانور’’مارخور‘‘ کی تصویروالا لوگوجاری کردیا ہے ‘پی آئی اے کی نیو کارپوریٹ لک میں کاک پٹ سے منسلک دروازے پر پاکستان کاپرچم اس کے بعد انگریزی میں پی آئی اے اور اس کے بعد اردو میں پی آئی اے لکھا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مشرف رسول سیان نے پی آئی اے کارپوریٹ لک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ پی آئی اے کے آفیشل لوگو کر تبدیل کر کے قومی جانور مارخود کی تصویر والا نیا لوگو بنایا گیا ہے ‘پی آئی اے نیو کارپوریٹ لک میں سہولیات کے

معیار کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے میں اندرونی اور بیرونی مشکلا ت اور چیلنجز کے باوجود پی آئی اے کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے کی نیو کارپوریٹ لک کی تیاری پرپی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے لوگو کی’ری برانڈنگ‘ ایک اچھا قدم ہے ‘ہماری اولین ترجیح ہے کہ پی آئی اے کو دنیا کی جدید ترین ایئر لائنوں کی صف میں شامل کریں ‘اس کے لئے ٹیم ورک ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نیو کارپوریٹ لک میں پی آئی اے کی نئی اور درست سمت کا تعین کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مارخور انتہائی بلندی پر مشکل ترین حالت میں آگے بڑھتا ہے اسی طرح پی آئی اے بھی ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…