جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ن لیگ کے رمیش کمار ،بلال ورک کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کے بعدق لیگ کے دو بڑے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار،نام سامنے آگئے

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کا سلسلہ تیز ہو گیا،(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی رمیش کمار اور بلال ورک آج ہفتہ کو عمران خان سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کریں گے، (ق) لیگ کے چوہدری ظہیر الدین اور عامر سلطان چیمہ کی آئندہ ہفتے شمولیت کاامکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت کے اراکین قومی اسمبلی رمیش کمار اور بلال ورک نے

پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں رہنما آج عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ بلال ورک این اے 136 ننکانہ صاحب سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ رمیش کمار اقلیتی رکن اسمبلی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری ظہیر الدین اور عامر سلطان چیمہ کی جانب سے بھی آئندہ ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت کئے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…