پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

بڑی فوج اور امریکہ کی حمایت کے باوجود مقبوضہ کشمیر اب اس کے ہاتھ سے نکل رہاہے،پاکستان کی حکمران جماعت ن لیگ نے کشمیریوں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟سینئرصحافی کے انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار ہارون الرشید نے اپنے کالم میں لکھا کہ چاروں طرف سے زعفران کے کھیتوں میں گھرے شوپیاں شہر میں کشمیری نوجوانوں کے قتلِ عام سے، ایک بار پھر آشکار ہوا کہ بھارت ہار گیا ہے۔ وہ گردنیں تو کاٹ سکتا ہے کہ فوج اس کی بڑی ہے

اور امریکہ سمیت سارا مغرب پشت پناہ لیکن کشمیریوں کے دل اب وہ کبھی نہ جیت سکے گا۔بھارتی اب ان کے لیے اجنبی ہیں۔ اب اس کی کوئی سیاسی اور سفارتی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کشمیر کی گلیوں میں سونے کے ڈھیر بھی وہ لگا دے تو وہ اسے قبول نہ کریں گے۔ خوف دلوں سے نکل گیا ہے اور جب خوف ختم ہو جائے تو استعمار کے فنا ہونے کا وقت قریب آ جاتا ہے۔ کشمیر کی آزادی کا روزِ سعید کس طرح طلوع ہو گا۔ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے۔ یہ مگر یاد رہے کہ انسانی تقدیروں کے فیصلے زمین نہیں، آسمان پر ہوتے ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان میں کشمیریوں کی مدد کرنے والا اب کوئی نہیں۔ کوئی بھرپور عالمگیر سفارتی مہم تو کجا، کسی نے کل جماعتی کانفرنس کا خیال تک پیش نہ کیا، جہاں ایک قرار داد پیش کی جاتی۔ ایک حیران کن بات یہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی نون لیگ کے سربراہ کشمیریوں کے قتلِ عام پر ایک بیان تک جاری کرنے کے روادار نہیں۔ اب پرویز رشید ان کے سب سے اہم اتالیق ہیں اور پرویز رشید وہ ہیں، جنہوں نے اپنی پچاس سالہ سیاسی زندگی میں قائدِ اعظم اور تحریکِ پاکستان کے حق میں کبھی ایک جملہ بھی ارشاد نہ کیا۔ اللہ کے آخری رسولؐ کا فرمان یہ ہے کہ بسر کرنے کے دو طریقے ہیں: آدمی زندگی پر سوار ہو جائے ورنہ زندگی آدمی پر سوار ہو جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…