نوکیا نے معروف موبائل کمپنی کے اشتراک سے خطے کا اولین صارف دوست نیٹ ورک آپریٹنگ ماڈل پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کردیا، حیرت انگیزتفصیلات جاری

6  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) پاکستا ن کی صف اول کی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروسز کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے اپنی خدمات تک صارفین کی رسائی بڑھانے کے لیے اپنے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لیے نوکیا کے ساتھ اشتراک قائم کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے ٹیلی نار پاکستان کو اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے ،اس میں مزید بہتری لانے اور 4Gایل ٹی ای سروسز کو فروغ دینے کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

اس اشتراک سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ، خرم اشفاق نے کہا: ’’نوکیا کے ساتھ معاہد ہ ٹیلی نار پاکستان کے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے ، اس میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور اسے ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کے حالیہ لائحہ عمل کا تسلسل ہے۔ ہمارا عز م ہے کہ آٹومیشن ، انٹیلی جینٹ فیلڈ آپریشن، بہتر منصوبہ بندی اور نئے اور بہتر ذرائع سے صارفین کی آراء کے حصو ل کے ذریعے ڈیٹا کے حامل آپریشنز تشکیل دیے جائیں جن سے ہم اپنے نئے عالمی اشتراک کار نوکیا کے تعاون سے مستفید ہونگے۔ہم اپنے ٹیکنالوجی شعبے میں مسلسل اختراع کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ صارفین کو ڈیجیٹل خدمات کا بہترین تجربہ اور فوائد پہنچائے جا سکیں اور ہمیں یقین ہے کہ اس اشتراک سے ہمیں عالمی تجربات تک رسائی ملے گی اور لوگوں کو رابطے کی سہولیات کی فراہمی کے اپنے عزم کی تکمیل میں اہم پیش رفت حاصل ہوگی جو ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘اس معاہدے کے تحت نوکیا اپنے گلوبل سروس ڈیلیوری ٹولز کے استعمال سے ٹیلی نار پاکستان کے ملٹی وینڈر نیٹ ورک آپریشن کا مکمل انتظام سنبھالے گا۔ اس کے علاوہ نوکیا اس خطے میں پہلی مرتبہ اپنا اے وی اے کاگنی ٹیوسروسز پلیٹ فارم(AVA Cognitive Services Platform) نصب کرے گا جس سے جدید پیشگی اور صارف دوست طریقہ کار کے تحت نیٹ ورک پلاننگ ،

نیٹ ورک کے موثر استعمال ، آپریشنز اور دیکھ بھال کی سہولیات حاصل ہونگی۔کسٹمر انسائٹ سافٹ وئیر کے لیے کاگنی ٹیو اینالٹکس کی تنصیب سے ٹیلی نار پاکستان کو صارفین کی ضروریات کے مطابق اپنے نیٹ ورک کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ پلیٹ فارم میں کلاؤڈ بیسڈ ڈیلیوری ، انٹیلی جینٹ اینالیٹکس اور ایکسٹریم آٹومیشن کی سہولیات موجود ہیں جو صارفین کی ضروریات کے عین مطابق فوری اور بہترین خدمات مہیاکرسکتی ہیں۔ معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے سربراہ ، مڈل ایسٹ مارکیٹ نوکیا

برنارڈ نجم کا کہنا تھا: ’’اس اشتراک کے تحت ہمارے نیٹ ورک کے ذریعے ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کو نہ صرف بہترین خدما ت فراہم ہوسکیں گی بلکہ مستقبل کی ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات کی تیاری کے لیے سازگار ماحول بھی فراہم ہوگا۔ ہمارا سروسز پورٹ فولیو اور عالمی سطح پر تجربہ ٹیلی نار پاکستان کو اپنی آپریشنل استعداد میں بہتری لانے اور تیز ترین اور قابل بھروسا خدمات کی فراہمی میں مدد فراہم کریں گے۔ ہم ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں اور انھیں اپنے صارفین کی اور

بدلتی ہوئی کاروباری ضروریات پوری کرنے میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘اس اشتراک کے ساتھ ساتھ دونوں ادارے مشترکہ کوششوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کے طریقہ کار کا تعین کریں گے تاکہ اردگرد موجود صلاحیتوں ، ٹولز ، طریقہ ہائے کار اور نیٹ ورکس کی ترقی کے لیے مشترکہ تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔ نیٹ ورک کا انتظام بنیادی صلاحیتوں پر مشتمل ایک ماڈل کے تحت سنبھالا جائے گا جس کے تحت ٹیلی نار پاکستان نیٹ ورک گورننس لائحہ عمل پر توجہ دے گی،

جبکہ فیلڈ آپریشنز کی ذمہ داریاں نوکیا انجام دے گا۔اس نئے ماڈل کو بروئے کار لانے کے لیے صلاحیتوں اور تجربے کے بہترین اشتراک کی ضرورت ہوگی، جس کے لیے ٹیلی نار پاکستان کے 233انجینئر اور ٹیکنالوجی ماہرین نوکیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ سروسز کی فراہمی کے لیے نئے اور بہتر طریقے تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جاسکیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…