لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مبینہ جعلی ووٹوں کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ این اے 120ضمنی الیکشن میں 28 ہزارجعلی ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ نادرا نے بھی ان جعلی ووٹوں کا اعتراف کیا ،
ان جعلی ووٹوں کی بناء پر کلثوم نواز کو جتوایا گیا،اگر یہ ووٹ کینسل کردئیے جاتے تو الیکشن نتائج مختلف ہوتے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ان ووٹوں کو مسترد کرنے کا حکم دے اور کلثوم نواز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا جائے۔فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جعلی ووٹوں کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔