اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صحافی رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کے مایہ ناز خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جس کی کنفرمیشن نیب نے بھی کر دی ہے۔ نیب سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو نیب کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ان کا نام ای سی ایل میں
ڈالنے کی سفارش کی تو اگلے ہی دن ان کا نام ای سی ایل فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ احسن اقبال نے نواز شریف، مریم نواز اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل فہرست میں شامل نہیں کیا تھا۔ خیال رہے کہ نیب نے 17 سال پرانے کرپشن سکینڈل میں سابق فوجی جرنیلوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ان سابق فوجی جرنیلوں میں سابق وزیر ریلوے جاویداشرف،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید اور میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ کے نام شامل ہیں،نیب ریفرنس میں ان سابق فوجی جرنیلوں کو کرپشن کا ذمہ دار بتایا گیا ہے۔