منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کو پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دیں،مریم اورنگزیب

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں مساوی مواقع ملنا چاہئیں‘ الیکشن کمیشن بھی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے‘ بلاول بھٹو کو چاہئے کہ وہ اپنے والد آصف زرداری کو پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دیں۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جو کچھ منتخب وزراء اعظم کے ساتھ ہوتا آیا ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔

حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی کے پیچھے وہ تمام لوگ ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔ آنے والے وقت میں پاکستان میں جمہور کی طاقت ہوگی اور جمہوریت کی بالادستی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جس جماعت کی نمائندگی کررہے ہیں وہ پیپلز پارٹی نہیں بلاول بھٹو زرداری کو چاہئے کہ وہ اپنے والد آصف زرداری کو پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دیں۔ ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے سینٹ کے انتخابات کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں ہوئی تھیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابات کا بروقت انعقاد ہی جمہوریت کی فتح ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر نہ کی جائے گی اور انتخابات میں تاخیر کی آئین اجازت نہیں دیتا۔ چیف جسٹس کو چاہئے کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات کو بھی یقینی بنائیں۔ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں مساوی مواقع ملنا چاہئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…