ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

سندھ سے کون سا نعرہ ختم اور کونسا نعرہ گونجنے والا ہے ؟ عمران خان نے پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

حیدرآباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نئی ایمنسٹی اسکیم مجرموں کو بچانے کی بھونڈی کوشش اور دیانتدار ٹیکس گزاروں کے چہرے پر طمانچہ ہے، سندھ میں لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے، آصف زرداری، ان کی بہن اور وزیر یہاں کے عوام پر ظلم کر رہے ہیں، جتنی غربت اس صوبے میں ہے اتنی پورے ملک میں نہیں، وفاق کے بعد اب سندھ میں “کیوں نکالا” شروع کریں گے منی لانڈرنگ میں آصف زرداری، نواز شریف اور خواجہ آصف سب ملوث ہیں ۔

نیب کو سونامی بلین ٹری منصوبے سمیت ہیلی کاپٹر ایشو پر تحقیقات کی دعوت دیتا ہوں۔ جمعہ کو چیئرمین تحریک انصاف حیدرآباد کے دورے پر ہیں جہاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے، آصف زرداری، ان کی بہن اور وزیر یہاں کے عوام پر ظلم کر رہے ہیں، جتنی غربت اس صوبے میں ہے اتنی پورے ملک میں نہیں، وفاق کے بعد اب سندھ میں “کیوں نکالا” شروع کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم پر قرضے بڑھ رہے ہیں اور حکمران معاہدے خفیہ رکھ رہے ہیں، ملک میں قانون مجرموں کے لئے بنائے جاتے ہیں اور دنیا بھر میں کہیں ایسے قانون پاس نہیں ہوتے جیسے یہاں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے قرضے بڑھتے جارہے ہیں اور منی لانڈرنگ میں آصف زرداری، نواز شریف اور خواجہ آصف سب ملوث ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سارے پنجاب کا بجٹ صرف ایک آدمی شہباز شریف خرچ کرتا ہے، سندھ میں ایسی لوٹ مار ہے کہ اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی،دونوں صوبوں میں نیب سے ڈرتے ہیں، ہم نیب کو خیبرپختونخوا میں دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کو سونامی بلین ٹری منصوبے سمیت ہیلی کاپٹر ایشو پر تحقیقات کی دعوت دیتا ہوں، ایک ایک اثاثے کی چھان بین کرائی اور سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے جان چھڑانے کے لئے فیصلہ کرچکے ہیں۔

اب بھٹو زندہ ہے کے نعرے میں لوگ نہیں آئیں گے اور سندھ میں نئی صبح آنے والی ہے۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی مدت کے خاتمے سے 45 اور بجٹ سے محض 14 دن قبل وزیراعظم کو اس اسکیم کی کیا ضرورت پیش آگئی۔عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کا دعوی ہے کہ یہ اسکیم سیاستدانوں کے لئے نہیں ۔

جبکہ دستاویز میں “سرکاری افسران اور عوامی عہدوں کے حامل افراد” درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے پیچھے کارفرما سوچ وزیراعظم کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی بدگمانی سے واضح ہے۔اس سکیم کے پیچھے کارفرما سوچ وزیر اعظم کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی بدگمانی سے واضح ہے۔ وزیر اعظم کا دعوی ہے کہ یہ سکیم سیاستدانوں کیلئے نہیں جبکہ دستاویز میں “سرکاری افسران اور عوامی عہدوں کے حامل افراد” درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…