منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

کالے دھن کو سفید کرنے کا حکومتی منصوبہ نامنظور، عمران خان نے ایمنسٹی سکیم کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان نے ایمنسٹی سکیم ماننے سے انکار کر دیا، عمران خان نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم چوروں اور کالا دھن رکھنے والوں کے لیے ہے، ہماری حکومت آئی تو اس کو ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیغام دے رہے ہیں کہ ایماندار لوگ بے وقوف ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممبر سازی کے لئے سانگھڑ پہنچ گئے۔

ان کے ہمراہ حلیم عادل شیخ لیاقت جتوئی ۔شاہ محمود قریشی۔ڈاکٹر عامر لیاقت۔ودیگر موجود تھے اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سانگھڑ میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ سندھ کے لوگوں کے حالات کیا ہیں اندورن سندھ سب سے پیچھے رہ گیا ہے سندھ میں تعلیم کا براحال ہے اسپتال موجود نہیں اورسب سے بڑا پانی کی سہولیات نہیں ہے پولیس کا کام لوگوں کی حفاظت کرنا ہے لیکن اس پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے اب پولیس لوگوں پر ظلم ڈھانے کے لیے استعمال کرتی ہے اور لوگوں پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے ہیں کسانوں کا پانی بند کر دیا جاتا ہے غریب کسان سارا سال محنت کرتا ہے جب وقت آتا ہے گنا بیچنے کا تو شوگر مل کی ساری طاقت ان کے پاس ہے جس میں سب سے پہلا نمبر پر بمبئینو سینما کا ٹکٹ بیچنے والا آصف زرداری ہے سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر لوگوں کو لوٹا جاتا ہے سندھ کی عوام کو آصف علی زرداری سے آزاد کرانا ہے تمہیں کتنا پیسہ اور چاہیے زرداری کچھ تو خوف خدا رکھو مرنا بھی ہے سندھ میں ہر دوسرے شخص کو ہیپاٹائیٹس کی بیماری ہے لوگ اس کے علاج کے لیے پریشان ہیں کسانوں کو اس کی محنت کا معاوضہ نہیں دے سکتے آپ کھبی نیویارک کھبی لندن ہوتے ہو وزیر اعظم شاہد خان عباسی نے ایمنسٹی اسکیم بنائی ہے جو بیلک کے پیسوں کو وائٹ میں تبدیل کرنے کے لئے بنائی ہے ڈیرھ ماہ میں کیا کامیاب ہو گی ہم اسے کبھی قبول نہیں کریں گے جنہوں نے چوری کا پیسہ بنا کر رکھا ہے اس کو وائٹ بنانے کے لیے اسکیم لئی جارہی ہے ہم اپنی حکومت میں اس کو ختم کریں گے حکومت کی تمام اسکیمں فیل ہوئی ہیں جنہوں نے کرپشن میں پیسہ بنایا اس کو وائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس کو ہم ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…