منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

آج کی دھماکہ خیز خبر: نواز شریف اور مریم نواز کے فوج سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ، نواز شریف کا جیل جانا کنفرم، پاک فوج نے دو ٹوک جواب دیدیا؟ واجد ضیا نےکیسے شریف خاندان کا مکوٹھپا؟معروف صحافی کے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ دو ہفتوں سے نواز شریف اور مریم نواز نے فوج اور عدلیہ کے معاملے پر مکمل طور پر خاموشی اختیا ر کی ہوئی ہے، بیک ڈوراین آر او کیلئے کوششیں کی جارہی تھیں مگر دروازے ان کی طرف سے نہیں بلکہ فوج کی طرف سے بند کر دئیے گئے ،معروف صحافی محمد مالک نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشافات کر ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے فوج اور عدلیہ کے معاملے پر مکمل طور پر خاموشی اختیار کی گئی جبکہ بیک ڈور ان کی کوششیں جاری تھیں کہ کسی طرح این آر او ہو جائے مگر فوج کی طرف سے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں۔ نواز شریف نے جلسوں میں عوام سے کہا کہ میں جہاں سے بھی حکم دوں گا تو کیا مانو گے؟نواز شریف کی اس بات کا مطلب ہے کہ ان کو اپنا جیل جانا نظر آرہا ہے۔ مریم نواز کی طرف سے احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے مطالبے پر محمد مالک کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ایک فوٹو گراف لیک ہو گئی جس پر قیامت برپا کر دی گئی تھی، محمد مالک کا اشارہ حسین نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے موقع پر لیک ہونے والی فوٹو گراف کی جانب تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی لائیو دکھانے کے حق میں ہوں تاہم میرا یہ مطالبہ بھی ہے کہ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ جے آئی  ٹی میں شریف خاندان کی پیشیوں اور بیانات کی ریکارڈنگز بھی منظر عام پر لائے جو یہ کہہ رہے کہ ان پر جے آئی ٹی میں ظلم ہوا تو اس کا بھی پتہ چل جائے گا۔ محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے قانون نقاط کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ دینا ہے۔ یہ لوگ واجد ضیا کی بات کر رہے ہیں کہ وہ کچھ ثابت نہیں کر پا رہے تو

واجد ضیا نے کچھ ثابت نہیں کرنا جو ثابت کرنا ہے وہ شریف خاندان نے کرنا ہے، اس حوالے سے سیکشن 9اور 14کا حوالہ دیتے ہوئے محمد مالک کا کہنا تھا کہ سیکشن 9اور 14اس حوالے سے کلیئر ہیں کہ اگر آپ کسی جائیداد یا اثاثے کو اپنا قرار دیتے ہیں تو پھر آپ کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ یہ پیسہ حلال کی کمائی سے حاصل کیا گیا اگر آپ یہ نہیں کر سکتے تو یہی سمجھا جائے گا کہ یہ حرام کا پیسہ ہے۔

محمد مالک کا کہنا تھا کہ کسی نے کچھ ثابت نہیں کرنا جو ثابت کرنا ہے شریف خاندان نے خود ثابت کرنا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…