ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

بااثر افراد نے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی،زیادتی میں ملوث ملزم کس اہم ترین عہدے پر فائز ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجاول(نیوز ڈیسک)ضلع سجاول کی تحصیل میرپور بھٹورو کے شہر دڑو میں میں بااثر افراد نے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے متاثرہ لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔میر پور بھٹورو میں ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ زیادتی میں ملوث ملزم سلیم گگو محکمہ صحت میں اسٹنٹ ای سی جی ہے دوسرا ملزم صالح میمن بھی محکمہ صحت کا ملازم ہے۔

تیسرا ملزم ارباب ابراہیم پیپلز پارٹی تحصیل میرپور بھٹورو کا جنرل سیکرٹری ہے ۔زیادتی کے بعد نوجوان کے والدین سیاسی شخصیت کی دھمکیوں کی وجہ سے شہر کو چھوڑ کر حیدر آبادمیں شفٹ ہو گئے ہیں۔ اس واقع بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کے اس واقعہ کا اعلی عدلیہ نوٹس لے اور ملزموں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیاپر نوجوان سے اجتماعی جنسی زیادتی اور انسانیت سوز حرکت کی بنائی گئی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دڑو اور بٹھورو میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ، مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ملزمان نے واقعے کی وڈیوبناکرخودہی سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کی ، جبکہ زیادتی کے شکارنوجوان کا تعلق دڑو شہرسے ہے ،وڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ پانچ سے چھ ملزمان کی موجودگی میں نوجوان پرکاش ولد گنگارام کو ننگاکرکے اس کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ،جبکہ وڈیومیں تین ملزمان کے چہرے صاف نظرآرہے ہیں ،ادھر میڈیارپورٹس کے مطابق نوجوان جئے پرکاش کو چندماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنایاگیا،واقعے کے بعد متاثرنوجوان کے والدین نقل مکانی کرکے حیدرآباد منتقل ہوگئے جبکہ پولیس کے علم میں بات آنے کے باوجود کوئی کاروائی کرنے کے بجائے معاملے کو دبانے کے لئے متاثرنوجوان کے والدین پر دباؤ ڈالاگیاہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق پی پی بٹھورو کے جنرل سیکریٹری اور ڈسٹرکٹ کونسل رکن ارباب ابراہیم کی موجودگی میں ملزمان نے زیادتی کی ،

جن میں محکمہ صحت کے ملازمین صالح میمن اور سلیم گگو کے چہرے وڈیو میں واضع نظرآرہے ہیں ،مذکورہ وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کی گئی ہے جبکہ واقعے کے خلاف علاقے میں شدید ردعمل پایاجاتاہے ، اور میرپوربٹھورو میں احتجاجی مظاہرہ کرکے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیاگیاہے ادھر میڈیارپورٹس کے بعد صوبائی ویزداخلہ سہیل انور سیال نے نوٹس لیکر ایس پی سجاول سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…