نامور پاکستانی سیاستدانوں کی گرل فرینڈز اور خفیہ شادیاں۔۔۔۔۔ نامور صحافی نے ذرا لحاظ کئے بغیر اچھے اچھوں کے پول کھول دیئے

4  اپریل‬‮  2018

لاہور(نیوزڈیسک) سیاستدانوں کی خفیہ شادیاں عام بات ہے بعض سیاستدانوں کو خفیہ شادیاں لے ڈوبیں ،یہاں تک کہ سیاسی کیریئربھی خطرے میں پڑگیا۔ بعض سیاستدانوں نے ایسی شادیوں سے شہرت یا بدنامی مول لی لیکن پے درپے شادیوں پر وہ کبھی پچھتائے اور نہ ہی ان کا سیاسی کیریئردؤپر لگا۔ اسی فہرست میں بڑے بڑے نام آتے ہیں لیکن یہ سیاستدان خفیہ شادیاں چھپانے یا ان سے جڑے تنازعات دبانے میں ناکام رہے،اسی موضوع پر معروف کالم نگار نوازخان میرانی نے اپنے کالم میں بعض چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں

وہ اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ بچپن کی باتیں ذہن میں نقش ہوجاتی ہیں، مجھے یہ باتیں اس لیے یاد آئیں کہ کل میں اپنے ڈرائیور عمران کے ساتھ کینٹ اپنے گھر سے ڈیفنس لالک چوک سے آگے اپنے کزن کے گھر جارہا تھا، تو بلامبالغہ مجھے پونے دو گھنٹے لگ گئے، کیونکہ ساری سڑکیں انڈر پاس اور اوور ہیڈ برج بنانے کے لیے ادھیڑدی گئی ہیں، ڈرائیور زیادہ عمر کا تو نہیں بلکہ نوجوان ہے، کہتا ہے کہ میٹرک کا امتحان نہیں دے سکا تھا، وہ ہروقت ٹی وی کے آگے بیٹھا رہتا ہے، اس سے پاکستان تو پاکستان بیرون ملک ہونے والی، سرگرمیوں، برطانیہ اور روس کی مخاصمت سے لے کر علامہ خادم حسین رضوی کے دھرنے تک سب واقعات پہ نظر ہے۔ اچانک اس نے مجھ سے سوال کردیا اور اپنا بتایا کہ ایک دن میں حجام کی دکان پہ گیا تو اس نے مجھے کہا کہ راولپنڈی دھرنے میں جانا ہے، میں نے اس سے کہا کہ میں پہلے علامہ صاحب کا بڑا معتقد تھا، مگر جب انہوں نے دھرنا دیا، تو ایک ایمبولینس آئی جس میں لوگ ایک انتہائی بیمار بچی کو لے کر ہسپتال جارہے تھے، مگر علامہ صاحب نے خود ایمبولینس کے آگے وہیل چیئر پہ بیٹھ کر اسے گزرنے کی اجازت نہیں دی حتیٰ کہ اس بے چاری بچی کا انتقال ہوگیا ، میں نے حجام سے کہا اس دن سے میں رضوی صاحب کے خلاف ہوگیا ہوں۔ مگر حجام نے کہا کہ ناموس رسول پہ ایک نہیں لاکھوں جانیں قربان کرسکتے ہیں۔

مگر میرا دل اس دن سے انتہائی خراب ہے، کیا اس بچی کے مارنے میں رضوی صاحب کے ظالمانہ رویے کا ہاتھ نہیں ؟ سر آپ کا کیا خیال ہے، میں نے کہا جتنا مجھے پتہ ہے کہ ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، اور دوسرا یہ کہ انسان کی حرمت ، حرمت کعبہ سے بھی زیادہ ہے میرا جواب سن کر اس نے دوسرا سوال داغ دیا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کسی بھی تحریک کو یہ نام رکھنا چاہیے تھا، کیونکہ ضروری تو نہیں کہ ہرانسان کو ان کی تحریک سے اتفاق ہو،

کچھ لوگ اس کے مخالف بھی ضرور ہوں گے، اور جب وہ نام لے کر اس کے خلاف بات کریں گے، تو کیا یہ توہین کے زمرے میں نہیں آجائے گا ، میں نے اپنے علم کے مطابق اسے اس کا جواب دے دیا مگر قارئین کرام آپ کے ذہن میں اس کا کیا جواب ہے ؟ اس کا آخری سوال یہ تھا کہ جیسے آج کل چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات پر لفظ ’’فریاد‘‘ پہ تبصرے ہورہے ہیں۔ عمران کا کہنا یہ تھا۔ کہ کیا ہم اتنے فارغ اور کاہل ہوگئے ہیں کہ ایک بے مقصد بات پہ رات دن بحث ومباحثے میں اپنا اور پوری قوم کا وقت برباد کررہے ہیں

اور یہ کہ پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی بات ہو، تو قمرزمان کائرہ ، اپنی’’عادت اٹھکیلوں‘‘ کے باوجود سنجیدہ ہوکر فوراً ٹی وی پہ آکر بیٹھ جاتے ہیں، اور سعید غنی بھی اپنی تمام تر سنجیدگی اور متانت کے باوجود ازخود خدائی خدمت گزار بن جاتے ہیں۔ جبکہ ن لیگ کے خلاف کوئی بھی بات ہو، تو طلال چودھری ، دانیال عزیز ،خواجہ سعدرفیق اور ضعیم حسین قادری ایک لمحہ ضائع کیے بغیر محض اپنا نمبر بنانے کے لیے اور ایک دوسرے سے خوشامد کی مقابلہ بازی کرتے نظر آتے ہیں۔ اور

اگر پی ٹی آئی کی بات ہو تو فواد چودھری ،نعیم الحق، میاں محمود الرشید اور سب سے بڑھ کر شیخ رشید، اور عورتوں میں عندلیب، بڑی عجیب وغریب رویے کا مظاہرہ کرتی ہیں لگتا ہے اخلاق ان کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔ میں نے اسے کہا کہ مجھے اتنا پتہ ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں میں صرف ہمارے رسول اللہ ? حسن خلق، اخلاق کی تعلیم کی تکمیل کے لیے دنیا میں تشریف لائے تھے اللہ سبحانہ‘ وتعالیٰ کو غروروتکبر کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں، کیونکہ تکبر

صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہی سزاوار ہے، کیونکہ زمین وآسمان پہ اس کا مکمل اختیار ہے۔ میں دعا مانگ رہا تھا کہ عمران کے کسی اور سوال کرنے سے پہلے گھر آجائے ، مگر اس نے سوال کرہی دیا، بولا پاکستان کا ایسا کون لیڈر یا بڑا سیاستدان ہے جس نے خفیہ شادی نہ کی ہو، یا پھر اس کی انگریزوں کی طرح ’’گرل فرینڈ‘‘ نہ ہو مثلاً سعدرفیق صاحب کے بارے میں کہا جاتا ان کی ایک مشہور اینکر سے شادی ہوئی ہوئی ہے، اسی طرح اسحاق ڈار کی شادی ماروی میمن سے ہوگئی ہے۔

قمرزمان کائرہ کی شادی تونہیں تعلقات ایک مشہور اینکر سے تھے جو پروگرام تو بہت اچھا کرتی ہیں مگر تعلقات کے بارے میں سنجیدگی بالکل نہیں دکھاتی اسی طرح ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں مشہور تھا کہ انہوں نے بلیک بیوٹی، سے شادی کی ہوئی تھی، آصف علی زرداری کی شادی کے بارے میں بھی میڈیا میں آتا رہا، میاں نواز شریف کا تعلق یا تعلقات بھی ایک معروف سنگر سے جوڑا جاتا ہے، یوسف رضا گیلانی نے بھی کبھی دنیا کو فانی نہیں سمجھا وہ بھی ایک گلوکارہ کے آگے گلوگیر ہوکر ملتے تھے

مشرف، فریال تالپور ،عتیقہ اوڈھو کے بارے میں بھی مشہور ہے۔ اسلام کا تو یہ حکم ہے نکاح کو خفیہ نہیں رکھا جاسکتا۔ عمران خان کی ہر شادی پہ نکاح خواں مفتی سعید ہوتے ہیں۔ کیا ایک ’’مفتی ‘‘ کو اس مسئلے کا نہیں پتہ جب ان سے سوال کیا جاتا تھا، تو وہ اس کا جواب گول کر جاتے تھے، اس نے کہا کہ میں آپ سے یہ سوال اس لیے کررہا ہوں کہ آپ کا تعلق ٹیلیویڑن سے ہے میں نے اسے بتایا کہ

مجھے تو صرف یوسف بیگ مرزا کی شادیوں اور تعلقات کا پتہ ہے جنرل مجیب اور مولانا کوثر نیازی کی کہانیاں البتہ ضرور سنی ہوئی ہیں، آخر میں میں نے اسے ڈانٹا کہ گاڑی دھیان سے چلا?، اب میرے بارے میں نہ پوچھنا شروع کردینا بے شک کسی دن ٹی وی یا ریڈیو سٹیشن جاکر نیب یا ایف آئی اے والی چھان بین کر لینا مگر اتنے میں میرا گھر آگیا، وہ کہیں یہ نہ سمجھا ہوا کہ میں نے 133. کو گھرپہنچا کے ہی چھوڑا ہے۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…