منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

کہیں چوہدری نثار تو نہیں۔۔”29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے میں [مسلم لیگ (ن) کا یہ سب سے بڑا لیڈر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیگا “ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کا بڑا لیڈر اپنے گروپ کیساتھ 29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے میں تحریک انصاف میں شامل ہو جائے گا، معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے بڑی بریکنگ نیوز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ

مسلم لیگ (ن) کا بڑا لیڈر اپنے گروپ کیساتھ 29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے میں تحریک انصاف میں شامل ہو جائے گا۔ پروگرام کے میزبان نے چوہدری غلام حسین سے سوال کیا کہ آج مبینہ طور پر شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان کیساتھ دوبارہ ملاقات ہوئی ہے تو یہ کس سلسلے میں ہوئی؟ کیا یہ پانی میں مدانی ہے؟جس پر چوہدری غلام حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”آج میں بڑی خبر دے رہا ہوں۔ یہ خبر اتنی بڑی ہے کہ بریکنگ نیوز بھی کوئی لفظ نہیں ہے۔ 29 اپریل 2018ءکو ایک بہت بڑا قد کاٹھ والا سیاستدان، جو اپنی گفتگو اور سیاسی سوجھ بوجھ کیلئے مشہور ہے اور کوئی لگی لپٹی نہیں رکھتے، ان کے بارے میں ہمیں مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ وہ 29 اپریل کو اپنے بہت بڑے گروپ کیساتھ غالباً مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو جائیں گے اور یہ غالباً مینار پاکستان کے جلسے میں ہو گا۔“واضح رہے کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے درمیان لفظی جنگ کے بعد کشیدگی کھل کر سامنے آچکی ہے اور نواز شریف بھی چوہدری نثار کا نام لئے بغیر بیان دے چکے ہیں کہ انہیں پتہ ہے کہ ان کی پیٹھ میں خنجر کس نے گھونپا۔ چوہدری نثار نے گزشتہ روز وزیراعلیی شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ صحافتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں چوہدری نثار نے کھل کر شہباز شریف سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…