لاہور( این این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ حکومت آرٹیکل 232 کے تحت اسمبلی کی مدت ایک سال تک بڑھا سکتی ہے، (ن) لیگ صادق سنجرانی کو قائمقام صدر برداشت نہیں کریگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ نواز شریف کی دماغی
حالت قابل رحم ہے ، وزیراعظم کہتا ہے کہ میں وزیراعظم نہیںجبکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ہماری حکومت نہیں، اگر (ن) لیگ کی حکومت نہیں تو کس کی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ آنے والی ہے، ان کو 440 وولٹ کا جھٹکا لگے گا، ملک میں معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے۔