منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی گاڑی نان کسٹم پیڈنکلی،وزیرقانون کو یہ گاڑی کس اہم شخصیت نے تحفے میں دی تھی؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  اپریل‬‮  2018 |

فیصل آباد( آن لائن) پنجاب کے وزیررانا ثناء اللہ خاں کے نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔وزیر قانون کو یہ گاڑی مسلم لیگ ن کے ہی ایک ایم پی اے کی طرف سے تحفے میں دی گئی اور وزیر قانون اس پر ملک بھر میں سفر کرتے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء4 اللہ نا ن کسٹم پیڈ اور محکمہ ایکسائز میں نان رجسٹرڈ گاڑی لے کر ملک بھر میں گھومتے رہے ہیں۔ یہ ’’ پجارو ‘‘ رانا ثناء4 اللہ کئی سالوں سے استعمال کررہے ہیں۔

یہ گاڑی رانا ثناء4 اللہ کو مسلم لیگ ن کے ہی ایک ایم پی اے نے تحفے میں دی تھی۔ ایم پی اے نے اتنا قیمتی تحفی کیوں دیا اور اس کے عوض رانا ثناء4 اللہ خاں سے کیا کام لیا اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ رانا ثناء4 اللہ خاں کے زیر استعمال گاڑی نان کسٹم پیڈ اور ایکسائز میں نان رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ایک مقامی جریدے کی خصوصی رپورٹ میں کیا گیاہے جبکہ رانا ثناء4 اللہ خاں یا انکے ترجمان کی طرف سے اس کی تردید بھی نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ اس نان کسٹم پیڈ گاڑی پر ملک کے مختلف حصوں کا سفر کرتے رہے ہیں۔ فیصل آباد اور لاہور کا سفر کرتے رہے ہیں۔ گاڑی کے نان کسٹم پیڈ اور ایکسائز میں نان رجسٹرڈ ہونے کے باوجود کسی قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ان سے پوچھ گچھ کی اور نہ سکیورٹی اداروں نے ہی اس کا نوتس لیا۔ نان رجسٹرڈ گاڑی لاہور کی سڑکوں پر پھرتی رہی اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بھی اس کو چیک نہ کرسکی۔رانا ثناء4 اللہ خاں کے نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے پر اداروں کی ’’اعلیٰ‘‘ کارکردگی تو سامنے آئی ہی ہے جبکہ خود قانون کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے قانون کے وزیر کا قانون کا احترام کرنے کا ثبوت بھی سب کے سامنے آگیا ہے۔ کئی سالوں سے مسلسل نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے سے خود رانا ثناء4 اللہ کے علاوہ محکمہ کسٹم ‘ پولیس‘ ٹریفک وارڈنز ‘ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر صوبائی اور وفاقی اداروں کی اعلیٰ کارکردگی بھی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…