پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے ہمارے اقدامات کو یاد رکھیں گے،آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے‘شہبازشریف

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی وخوشحالی سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی ، ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے آگے بڑھا ہے،آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔خود مختار،خوشحال اورمعاشی طورپر مضبوط پاکستان کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کیلئے ایسے اقدامات کیے ہیں جن کی ملک کی 70سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ۔ہزاروں میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار اورملک کے امن کو بحال کرنا مسلم لیگ(ن) کا تاریخی کارنامہ ہے جسے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے ہمارے اقدامات کو یاد رکھیں گے۔پنجاب ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست اور ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی پرواکئے بغیر ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیااورعوام ترقی مخالفین کی منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل میں اضافہ کرنیوالوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔چوردروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیر خواہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی ایسے عناصر کا 2018ء کے انتخابات میں محاسبہ کریں گے۔ تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیاہے۔میٹروبس پر تنقید کرنیوالوں میں اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں۔ پورے پشاور کو میٹروکے نام پر اکھاڑ کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھرنے،لاک ڈاؤن اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالے

عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے۔ 5سال نت نئے جھوٹ بولنے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے جس پارٹی کو مینڈیٹ دیااس نے بھی عوام کو مایوس کیا ۔روشنیوں کے شہر کراچی کو کچرا کنڈی بنانے والوں کو بھی آئندہ انتخابات میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔2018منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے احتساب کا سال ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی اورعوام کی خدمت کی بنا پر 2018 کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔اللہ نے موقع دیا تو 2018 کے بعد بھی ترقی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…