جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

شرجیل میمن کا جھوٹ پکڑاگیا،عدالت میں پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ جعلی نکلی،اب سابق وزیر اور پی پی کے اہم رہنما کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟ دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)شرجیل میمن کا جھوٹ پکڑاگیا،عدالت میں پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ جعلی نکلی،اب سابق وزیر اور پی پی کے اہم رہنما کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟ دھماکہ خیز احکامات جاری،تفصیلات کے مطابق پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس میں گرفتار

سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ میں تضادات کا انکشاف ہوا ہے۔ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شرجیل میمن کی جناح اسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے کی سماعت ہوئی۔عدالت کے حکم پر بنائے گئے غیر جانبدار میڈیکل بورڈ نے جناح اسپتال(جے پی ایم سی)کی میڈیکل رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔میڈیکل بورڈ نے کہا کہ شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹس میں تضاد ہے تاہم پچھلی رپورٹس پر اپنی رائے نہیں دے سکتے۔عدالت عظمی نے شرجیل میمن کی اسپتال منتقلی پر ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کی درخواستِ ضمانت سننے والا سندھ ہائی کورٹ کا بینچ چاہے تو از سر نو ملزم کا میڈیکل کراسکتا ہے۔سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ ڈاکٹروں نے شرجیل میمن کو بیمار قرار دیتے ہوئے انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی تھی تاہم چیف جسٹس نے جناح اسپتال کی جانب سے بنائی گئی شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہوئے فوجی ڈاکٹر پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…