ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’میرا جینا مرنا اسلام کی خاطر ہو گا‘‘ بشریٰ بی بی کی برکات۔۔۔ عالمی شہرت یافتہ اور کروڑوں لوگوں کی پسندیدہ اداکارہ نے کپتان کی اہلیہ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہی شوبز کو خیر باد کہہ دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کالم نگار محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اپنے کالم میں لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری بیوی بشری بی بی نے اداکارہ نور کی زندگی کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 13باغوں، 3016 مربع کلومیٹر، 5 قومی 11 صوبائی اسمبلی کے حلقوں، 4 تحصیلوں، 42 لاکھ نفوس، 7 ٹاؤنز، 2348 دیہات، 12گیٹ والا 12واں بڑا شہر، کھیلوں کے سامان والا اور پی سی بی کی توجہ کا منتظر،

راجہ سل سے منسوب، شہر امام الحق،کشمیری پہاڑوں کے ’’خمار ومستی میں مبتلا ہواؤں‘‘ میں واقع، درویشوں، عارفوں، مرے کالج، شمس العلماء میرحسن کے شاگرد حضرت اقبال کے شہر سیالکوٹ کے علاقہ ٹبہ سیداں کے مجذوب بزرگ کے خاندان سے 125 کلومیٹر سفر طے کرکے سید شاہد حسین بخاری لاہور آ کر شوبز کی دنیا سے منسلک ہوتا ہے،ملتان میں پیدا ہونے والی، مگر شوبز سے منسلک خاتون سے شادی کرتا ہے اور اللہ دو بیٹیاں نور بخاری اور زرقا دیتا ہے، نور 3 جولائی 1982کو لاہور میں پیدا ہوتی ہیں۔ والد کی خواہش پر’’نور‘‘ نے پانچ سال کی عمر میں اداکارہ ریما اور نیلی کے رول ادا کیے، اسی لئے اسے چائلڈ اسٹار ہونے کی بناء پر ایوارڈبھی ملے۔وہ جب ڈانس کیا کرتی تھی، تو لوگ پوچھتے، ڈانس کہاں سے سیکھا ہے۔ نور کو اسٹیج اداکاری کی بیہودگی سے نفرت تھی،اس لئے اسٹیج اداکاری نہیں کی، نور نے مرد قاری کے بجائے،خاتون قاریہ سے قرآن پاک پڑھنے کو ترجیح دی، خوش نصیب نور نے اب تک ’’چار شادیادں‘‘کی ہیں،جن میں اکرام سے 2008، فاروق مینگل سے 2010، عون چودھری سے 2012،ولی حامد علی خان سے2015میں شادی کی اور طلاق2017میں ہوئی، فلموں میں جان جان پاکستان،آگ دریار،مجھے چاند چاہیے،تیرے پیار میں،گھر کب آؤگے،بلی،موسیٰ خان،ظل شاہ،بھائی لوگ،سایہ خدائے ذوالجلال اور ڈراموں میں نور کا پرستار،اف یہ لڑکیاں،میرے انگنے میں اوردیگر شامل ہیں،نو ر بھی باقی لڑکیوں کی طرح طلاق کے لفظ سے خوفزدہ رہتی تھی،

لیکن آخر میں طلاق ہوکر ہی رہتی تھی، نور کا کہنا ہے، ہر بار عورت کی غلطی نہیں ہوتی، کوئی بھی عورت طلاق نہیں چاہتی۔ فاطمہ کی ماں’’نور‘‘کہتی ہیں،طلاقوں کی بنیادی وجہ میں کبھی میری غلطی ہوئی اور کبھی شوہروں کی، لیکن وہ فخریہ انداز میں کہتی ہیں،مجھ پر اللہ کا کرم ہے۔کبھی بوائے فرینڈ نہیں بنائے، بلکہ نکاح،شادی کوترجیح دی، جس نے پسند کیا،اُسے فوراًکہا،شادی کرنی ہے،تو بتائیں ’’ورنہ خدا حافظ۔نور کے والد 2011میں انتقال کر گئے ہیں اورنور دنیا کی تمام سہولتیں ہونے کے باوجود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں،

رونا،پیٹنا،تنہائی،دلی افسردگی،مستقل خوف کی کیفیت کے سامنے بے بسی،نیند کانہ آنا، اگر آگئی، تو فوراً اٹھ کر بیٹھ جانے کے عمل سے گزرتی ہے،نور سالہاسال سے اپنے فن اورجان سے پیارے مذہب اسلام کے درمیان زندہ تھی، نور کے سینے میں پرامن اور صوفی انقلاب کی راہ ہموار ہوتی رہی، شوبز انڈسٹری کی چکا چوند رنگین دنیا کو خیر باد کہہ دینا،اللہ کی ہدایت کے بغیر ممکن ہی نہیں، نورکو’’خلع کلب برائے شوبز اسٹار‘‘اور’’کانٹریکٹ شادیوں‘‘، ’’اخلاقی اور مالی وارداتی‘‘کے طعنے،طلاقوں کے دکھ، والد کا دکھ،

اپنوں او ر غیروں کے روئیوں سے تنگ،مارننگ شو تک میں ڈانس کرنے سے بھی نہ گھبرانے والی،مگر دل کی زخمی اورسابقہ اداکارہ عروج کو رشک کی نظر سے دیکھنے والی ’’نور‘‘کی زندگی میں وہ مقدس دن آتا ہے اورایک فیملی فرینڈ مارچ 2017میں روحانی مرشد بشریٰ حالیہ بشریٰ عمران خان کے پاس لیکرجاتی ہے،تین گھنٹے کی اس ملاقات میں بشریٰ اس کی مہمان نوازی بھی کرتی ہے،ساتھ ہلکے پھلکے،سیرت نبی ﷺسے مزین لہجے سے لبریز اورصوفیانہ انداز میں کہتی ہیں، کہ آپ سیدزادی ہیں اورپھر ان کاموں میں پڑی ہوئی ہیں،

برائی، برائی ہے،کیا آپ شوبز میں کام کرنے سے مطمئن ہیں،کیا آپ نے اللہ کے حضور حاضر نہیں ہونا؟آپ حضورﷺکے سامنے کل کس منہ سے پیش ہوں گی، کیا آپ واقعی سیدہ ہیں،تو پھر یہ سب کیوں اور کیسے کر رہی ہیں،یہ ساری باتیں بشریٰ عمران نے صوفیانہ انداز میں سمجھائی۔وہ اٹھی، گاڑی لی،گھر آئی، وضو کیا، جائے نماز لیا اور دو نوافل توبہ پڑھتی ہیں،وہ دن گیا اور آج کا دن آیا، کبھی نور نے ماڈلنگ نہیں کی،اب پانچ وقت نماز،ترجمہ تفسیر قرآن، تسبیحات،وظائف، حج اوردو عمرے کرنے والی نور کہتی ہیں، کہ دنیا کے تمام ممالک کو وزٹ کیا ہے،

انگلینڈ کے موسم کو پسند کرتی ہوں، لیکن سکون مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کی فضاؤں میں حاصل ہوتا ہے۔کروڑوں ڈالر کمانے والی کو آج عبادت سے وقت نہیں مل رہا،یہ وہ روحانی بشریٰ عمران ہے،جس نے کئی عورتوں کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا،وہ کہتی ہیں،یہ سب میری ’’مرشد‘‘کی نظر کرم کا کمال ہے،میرا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔ اللہ نے مجھے ہدایت دے دی ہے۔نور یہ تسلیم کرتی ہے،کہ شوبز کے کئی سال ضائع کیا ہیں،اب وہ دعائیں کرتی ہے، کہ اللہ اسے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کی توفیق دے۔ نو رکی دوست اب بھی اسے گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں،

لیکن وہ کہتی کہ یہ ’’نئی نور ہے،پرانی نہیں‘‘ نور نے اپنی چھوٹی بہن فاریا بخاری کو اداکاری جاری رکھنے کا مشورہ دیا، اس بناء پراس نے اداکاری چھوڑ دی، کہ تم اکیلی جنت میں جانا چاہتی ہو،لہٰذا اب وہ بھی اداکاری چھوڑ چکی ہے۔ نورکہتی ہے اب کوئی ڈرامہ، ماڈلنگ، ڈانس یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔ وہ میڈیا انڈسٹری میں بطور میزبان اسلامی ماحول میں رہتے ہوئے کام کریں گی، لیکن بغیر پردہ نہیں، سوشل میڈیا سے خفانور کہتی ہیں، مجھے کسی کی فکر نہیں، بس اپنی فکر ہے، مرشد نے ’’عشق حقیقی‘‘ کا اعلان کرنے کا کہا ہے،میں کسی کو غلط نہیں کہتی، مجھے صرف اپنی قبر کی فکر ہے۔ میری بیٹی، ماں اور بہن میری ذمہ داری ہیں، میں ان تینوں کا فخر ہوں۔ جتنی زندگی رہ گئی ہے، مجھے صرف عبادت کرنی ہے، میں اب میک اپ نہیں، کرتی وضو کرتی ہوں، ان کے خیال میں اگر ہم ’’صرف پانچ وقت کی نماز شروع کر دیں‘‘ تو گناہوں والی ’’مہر‘‘آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…