اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپور کے نجی ہسپتال میں اندوہناک واقعہ، ٹیکنیشن نے مکہ مار کر 9سالہ بچی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نجی ہسپتال میں ایکسرے ٹیکنیشن کے تشدد سے 9سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔ نجی ہسپتال میں ایکسرے کیلئے آنے والی بچی بیماری کے باعث سیدھی کھڑی نہیں ہو سکتی جسے دیکھ کر ایکسرے مشین پر
موجود ٹیکنیشن کو غصہ آگیا اور نے بچی کی کمر پر مار دیا، مکہ اس قدر طاقت سے مارا گیا تھا کہ 9سالہ سونیا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ سونیا کےو الد رفیق نے الزام لگایا ہے کہ ٹیکنیشن نے مجھے بھی مکہ مارا اور کہا کہ اپنی بچی کو سیدھا کھڑا کروائو۔ بچی کے والد اور اہل خانہ کے احتجاج پر پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔