اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کیلئے سمر پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے۔
سمر میں پٹرول کی قیمت میں 5روپے 26پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دے گا۔