اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں لیگی رہنما نے فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں دکانداروں نے روزنامہ نوائے وقت کو بتایا کہ چیئرمین یونین کونسل بیگووالہ نے ناحق دکانداروں پر ٹیکس عائد کر رکھا ہے جس پر جب اس حوالے سے چیئرمین یونین کونسل بیگووالہ اور ن لیگ کے رہنما عمران اسلم چیمہ سے رابطہ کیا گیا تو وہ طیش میں آگیااور
اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کے صحافی ذیشان اشرف بٹ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ ذیشان اشرف بٹ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ فرائض کی ادائیگی کے دوران ن لیگی چیئرمین کی فائرنگ سے صحافی کے قتل پر صحافتی تنظیموں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے، مقتول ذیشان اشرف بٹ کی نمازجنازہ (آج) 28مارچ کو دس بجے صبح قصبہ بیگووالہ میں ادا کر دی گئی ہے۔