اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 2018کے انعقاد میں تاخیر، آرمی چیف اور چیف جسٹس ایک پیج پر، کیا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018کے انعقاد کے حوالے سے آرمی چیف اور چیف جسٹس دونوں ایک پیچ پر نظر آرہے ہیں ۔ دونوں کی جانب سے انتخابات میں تاخیر کا عندیہ دیا گیا ہے۔ آرمی چیف سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں تکنیکی وجوہات کی وجہ سے الیکشن انعقاد مقررہ وقت سے چند ہفتے تاخیر
کا کہہ چکے ہیں جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان حلقوں کی حد بندیوں کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دے چکے ہیں۔ ان کے مطابق حلقہ کی حد بندیوں کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا اس لئے انتخابات میں تا خیر ہو سکتی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں تاخیر کی کوئی ٹھوس وجہ نہیںاس لئے انتخابات وقت پر ہونگے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف الیکشن کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔