پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیرون ملک فرار کیس میں جیل حکام نے شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)بیرون ملک فرار کیس میں جیل حکام نے شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے مجرم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔جیل حکام نے موقف اختیار کیا کہ شاہ رخ جتوئی پھانسی کا مجرم ہے.

محکمہ داخلہ نے اس کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی ہے، مقدمے کو حساس قراردیا جاچکا ہے، اس لیے اسے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ جیل حکام جج کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے اور عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شاہ رخ جتوئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر کو بھی ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے بیرونِ ملک فرار کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…