منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ (آج )سنایا جائیگا

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ آج ( جمعرات )29 مارچ کو سنائے گا، عدالت کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوران سماعت نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا تھا کہ احد چیمہ 3 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے ۔

احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی۔احد چیمہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ احد چیمہ انکوائری کے دوران نیب سے مکمل تعاون کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود نیب نے احد چیمہ کو گرفتار کرلیا لہذا عدالت احد چیمہ کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے۔دو رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد احد چیمہ کہ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج بروز جمعرات 29مارچ کو سنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…