اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کو ایک او رجھٹکا ‘ الیکشن کمیشن کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے بھی آزاد سینیٹرز کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی درخواست مسترد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کو ایک او رجھٹکا ‘ آزاد ارکان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی اجازت نہیں ملی ‘ الیکشن کمیشن نے آزاد سینیٹرز کی درخواستیں مسترد کر دیں جس کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے بھی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے بھی آزاد سینیٹرز کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی درخواست مسترد کر دیں۔ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹرز مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونا چاہتے تھے ۔ اب آزاد ارکان کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ 20 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سینٹ کی سب سے بڑی ‘ 17 سینیٹرز کے ساتھ مسلم لیگ (ن) دوسری اور 12 ارکان کے ساتھ پی ٹی آئی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔