منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

2018 میں گرمی کس حد تک پہنچ جائے گی ؟ بارشیں ہونگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے انتباہ جاری کر دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی اور بارشیں کم ہوں گی۔محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ اگلے تین مہینوں میں پارہ معلوم سے مزید دو سے تین ڈگری اوپر جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے مہینے میں جنوبی شہروں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرجانا غیر معمولی بات ہے جس کی وجہ سے آئندہ گرمی کیشدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں اپریل اورمئی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، یہ مہینے معمول سے زیادہ خشک اور گرم ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں معمول سے اضافہ رہے گا،تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہے۔ڈی جی میٹ غلام رسول کا مزید کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے تربیلااورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،تاہم آئندہ چند روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دوماہ میں جنوبی پنجاب اور کے پی کے کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہو گی، جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جائے گا۔ڈی جی میٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا۔ادھر گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی میں لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا، لوڈ شیڈنگ کیے جانے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات میں غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گرمی کے ساتھ ہی پانی کی قلت بھی بڑھ گئی، نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای میں دو دن سے پانی کی سپلائی معمول کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بوند بوند پانی کو ترس گئے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…