مریدکے (این این آئی) مریدکے تھانہ صدر کی نواحی آبادی بھیانوالہ میں قبضہ گروپ کا بیوہ خاتون کے گھر پر حملہ چادر چار دیواری کی دھجیاں اڑادیں زہنی معزور بچے کو یرغمال بنا کر بیوہ پر وحشیانہ تشدد جسم کی ہڈیاں توڑ ڈالیں وحشیانہ فائیرنگ سے
درو دیوار چھلنی کردئے پولیس کا ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار .مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں پڑی خون میں لت پت بیوہ خاتون روبینہ نے بتایا اس کا شوہر فوت ہوچکا ہے اسکی چھ ایکڑ زرعی اراضی ہے عباس زاہد وغیرہ اس کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جن کے خلاف ڈی پی او شیخوپورہ کو درخواست دی جس کی رنجش میں ملزموں نے اس کے گھر پر حملہ کردیا چادر چار دیواری کی دھجیاں اڑاتے گھر میں داخل ہوئے اس کے زہنی معزور بچے کو یرغما ل بنا کر وحشیانہ تشدد کرکے لہو لہان کردیا اور اسکی ہڈیاں توڑ دیں اندھا دھند فائیرنگ کرکے درودیوار چھلنی کردئے اورکہتے رہے دراخوست واپس لو وگرنہ بچوں سمیت قتل کردیں گے خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس ملزموں کیخلاف کاروائی نہیں کررہی ڈ خواست بھی دی ہے وزیر اعلیٰ اسے اور اس کے بچوں کو تحفظ دیں اس سلسلہ میں جب مریدکے پولیس سے رابطہ کیا گیا تو پولیس نے بتایا بیوہ روبینہ بی بی کی درخواست موسول ہوگئی ہے قانون کے مطابق کاروائی شروع کردی ہے۔پولیس نے بتایا بیوہ روبینہ بی بی کی درخواست موسول ہوگئی ہے قانون کے مطابق کاروائی شروع کردی ہے