پشاور ( آئی این پی)ضلعی انتظامیہ نے جنوری 2018 سے محکمہ تعلیم کے زریعے دسویں جماعت کے 14000 طلباء و طالبات کوسکول لیول پر ڈومیسائل جاری کر دیے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کو 14000 فری ڈومیسائل دیے گئے
جو کہ سکولوں میں دسویں کلاس کے طلباء و طالبات نے بھرنے کے بعد محکمہ تعلیم کے وساطت سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر بجھوائے جس پر ضروری کاروائی کر تے ہوئے ان کو بذریعہ محکمہ تعلیم ان طلباء و طالبات کے حوالے کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے ان طلباء اور ان کے والدین کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر نہیں آنا پڑا اور ان کو آسانی سے ڈومیسائل کر اجراء ممکن ہو گیا۔ اس سہولت پر والدین اور طلباء سے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو کافی سراہا اور داد دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ پشاورنے گھر پر ڈومیسائل کے حصول کے لیے پوسٹ آفس انتظامیہ سے ایگریمنٹ کیا ہے جس کے تحت درخواست گزار کو پوسٹ آفس سے فارم حاصل کر کے پر کر نے کے بعد بذریعہ پوسٹ آفس ڈی سی آفس بھجوانا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر میں ضروری کاروائی کے بعد بذریعہ پوسٹ آفس درخواست گزار کے دیے گئے ایڈریس پر بھجوا دیا جا ئے گا جس سے عوام الناس کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑے گا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فا ئدہ اُٹھائیں اور گھر بیٹھے دومیسائل حاصل کریں۔