پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ ’’میٹرو‘‘ سے بھی دو قدم آگے،بی آر ٹی کوریڈور کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اور کیا کچھ تعمیر کیاجارہاہے؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ ٹرانسپورٹ کا جدید ترین منصوبہ ہے جس میں بسوں کے اعلیٰ معیار کے علاوہ عام شہریوں بالخصوص خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ و معذور افراد کی سہولت کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے انہوں نے منصوبے کیلئے بسوں کی فراہمی بروقت یقینی بنانے اورتمام انتظامات تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے چین سے بسیں درآمد کرنے والی کمپنی سے ریپڈ بسوں کا پہلا بیڑا بروقت

پشاور پہنچانے کی تحریری یقین دہانی حاصل کرنے اور بی آر ٹی کوریڈور کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پارکنگ پلازوں، بس سٹاپس، بس سٹیشنز اور سیکورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت منصوبے کے اختتامی مراحل پر بھی سنجیدہ پیش رفت کی ہدایت کی نیز واضح کیا کہ کوریڈور کی تکمیل کے ساتھ ہی یہ تمام سہولیات ہر لحاظ سے مکمل ہونی چاہئیں۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منصوبے پر پیش رفت بالخصوص بسوں کی بروقت فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، کمشنر پشاور، سٹرٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ ، متعلقہ صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں بی آرٹی کیلئے چین سے جدید ترین بسوں کی خریداری اور پراجیکٹ کے تحت دیگر اہم فیچرز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور ضروری فیصلے کئے گئے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پشاور کی خوبصورتی اور ٹرانسپورٹ بہتری کا عظیم منصوبہ ہے جسے چیلنج سمجھ کر مکمل کرنا ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ کوریڈور پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اسلئے بسوں کی خریداری ، بس سٹاپس، سٹیشن، پارکنگ پلازوں سمیت دیگر سہولیات کی بر وقت تکمیل بھی لازمی ہے کیونکہ ان کے بغیر بی آر ٹی مکمل نہیں ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کیلئے پوری تندہی اور قوت فیصلہ سے کام کریں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسے ترجیحی بنیادوں پرحل کریں اور تیز رفتاری سے آگے بڑھیں ۔ وزیراعلیٰ نے مختلف چوکوں اوریوٹرنز پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر بھی زوردیا تاکہ ٹریفک کا نظم و ضبط برقرار رکھا جاسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…