منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

کراچی کے حالات آپ کے ابا جی نے خراب کروائے ۔۔ پی ایس ایل کی کامیابی اپنے نام کرنے والی مریم نواز کو کرارا جواب دے دیا گیا

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کو پی ایس ایل کی کامیابی اپنے نام کروانامہنگا پڑ گیا، کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا، سعید غنی کا شدید ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو پی ایس ایل کی کامیابی اپنے نام کروانا مہنگا پڑ گیا ہے اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے مریم نواز کی ٹویٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ کے کراچی میں کامیاب انعقاد کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کی تھی، اپنےٹویٹ میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جہاں ہڑتال ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آ ئی ہے۔مریم نوازنے جہاں اپنے والد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا وہیں آصف زرداری کے دور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آ صف زرداری کی حکومت بھی یہ کام نہ کرسکی۔مریم نواز کے ٹویٹ پر پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا، دہشت گردوں کو آپ کے ابا حضور اپنا بھائی کہتے تھے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ سوات آپریشن سے متعلق نواز شریف کا بیانیہ ریکارڈ پر ہے، کیا پتا کل مریم نواز یہ کہے کہ قرارداد پاکستان نواز شریف نے لکھی تھی، شکر ہے امن ہے ،کھیل کے میدان آباد ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ کے دوران اہم سیاسی و عسکری شخصیات کراچی سٹیڈیم میچ دیکھنے آئی تھیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن تھری کے کراچی میں انعقاد سے انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر سیاسی، عسکری اور حکومتی شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہنچ کر اسلام آباد یونائیٹڈ اور

پشاور زلمی کے مابین ہونے والا فائنل میچ بھی دیکھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی دعوت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان کے مشیر مصدق ملک، مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور دیگر حکومتی شخصیات تھیں۔ نیشنل اسٹیڈیم آمد پر پی ایس ایل کے کراچی

میں میزبان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا، سندھ کابینہ کے وزراء، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر، ڈی جی آئی ایس پی آر

جنرل آصف غفور، چھ فرنچائزز کے مالکان،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، دیگر حکومتی وسیاسی وشخصیات اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر پی ایس ایل فائنل انجوائے کیا۔سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، دیگر حکومتی وسیاسی وشخصیات اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر پی ایس ایل فائنل انجوائے کیا۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…