منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سیاسی چوہیاں کیسے پارٹی پارٹی پھرتی سیاسی کشتیاں تبدیل کرتی ہیں، ماروی میمن کی موقع پرستی اور بیوفائی پر معروف کالم نگار کا دلچسپ تبصرہ

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماروی میمن اور اسحاق ڈار کے درمیان اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں اور ماروی میمن نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شدید تنقید کی ہے۔ ملک کے معروف کالم نگار اسرار رانا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ ماروی میمن آج نہیں تو کل مسلم لیگ چھوڑ دے گی،

ان کا ٹاسک مکمل ہوچکا ہے۔ تاریخ میاں صاحب کے نغموں پر پراڈو کی چھت پر کھڑے ہوکر کلاسیکل انداز میں تھرکتے نعروں کا جواب دینے والی ماروی میمن کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بنتا سنگھ بازار میں اپنی بیگم کو پھینٹی لگا رہا تھا، کسی نے کہا یار گھر لے جا کے کٹ لے۔ بنتا سنگھ بولا گھر ایہہ ملدی نئیں۔ سیاسی چوہوں کی یہی خوبی ہے یہ کسی گھر میں مستقل نہیں ملتے۔جہاں ملاح جاتے ہیں، بیڑیاں بھی چلی جاتی ہیں۔ یہی بے شرمی کا کلچر ہے ہمارا۔ میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو۔ آپ دیکھئے گا اب انہیں مسلم لیگ کی قیادت میں بے شمار کیڑے نظر آئیں گے۔ اقتدار کے وقت ان کی آنکھوں میں مفادات کا موتیا اتر آیا تھا۔ ایک خاتون ایک قبر پر پنکھا جھل رہی تھی، کسی نے کہا یہ کیا کر رہی ہیں، بولیں مرنے والے نے کہا تھا میری قبر کی مٹی سوکھ جائے تو شادی کرلینا، میں قبر سکھا رہی ہوں۔ ہمارے یہ سیاسی چوہے تو قبر سوکھنے کا تکلف بھی نہیں کرتے۔ مردوں کی بات تو چھوڑیں گلالئی سے لے کر ماروی میمن تک سیاسی چوہیوں کی کہانیاں بھی بہت دلچسپ ہیں۔اسرار رانا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ہمارے میاں مشرف کی قبولیت کی شرط میں میاں صاحب کو این آر او آفر کرنے کی خبریں گردش میں ہیں۔ میرا وہی سوال ہے اس نظام کے کرتا دھرتا جو مرضی کریں اتنا تکلف تو برتیں کہ ان سب ڈراموں کا تھوڑا سا اولا رکھ لیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…