اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

مریم نواز قوم کی بیٹی ہے ،چوہدری نثار ملک کو آئین کے مطابق چلنے اور مجھے خاموش رہنے دیں،جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا چوہدری نثار کیا کرتے رہے؟جاوید ہاشمی کھل کر بول پڑے، حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار ملک کو آئین کے مطابق چلنے اور مجھے خاموش رہنے دیں، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا چوہدری نثار بیماری کا بہانہ کرلیتے تھے ،مریم نواز قوم کی بیٹی ہے جس نے مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا ٗبارہ اکتوبر1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں ٗ چوہدری نثار کو نہیں ٗ مریم نواز نے پار کو بچایا ہے ٗ چوہدری نثار پارٹی کو بند گلی میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثار اور میرا عرصہ دراز سے تعلق ہے اب چوہدری نثار کے پارٹی کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں اندر کی بات مجھے معلوم نہیں ہے لیکن چوہدری نثار کے اختلاف کا پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ،امید ہے شہباز شریف ان کے اختلافات کا بہتر حل نکالیں گے لیکن یہ حقیقت ہے کہ چوہدری نثار کے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں میں تو ابھی کسی جماعت میں نہیں ہوں لیکن میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی سے اچھے تعلقات ہیں اور میری دونوں بھائیوں سے بے تکلفی ہے، میں چوہدری نثار کا دل سے احترام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا ٗشہباز شریف وزیراعلی بنیں یا چوہدری نثار وزیراعظم بنیں مجھے اس سے کیا لینا دینا ،میں تو صوبائی اسمبلی کا امیدوار نہیں ہوں البتہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب چوہدری نثار اور شہباز شریف نے میرے پاس آکر کہا کہ آپ وزیر بنیں میں نے کیونکہ جمہوریت کو بچایا۔ اس لئے میں آج بھی جمہوریت کے راستے پر چل رہا ہوں ابھی باضابطہ طور پر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا حلقہ بندیوں کا جائزہ لیکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں گا میاں نواز شریف نے کیونکہ مجھے یہ کہہ کر آپ جس حلقہ سے الیکشن لڑیں گے آپ کے مقابلے میں مسلم لیگ امیدوار نامزد نہیں کرے گی یہ اصل میں مسلم لیگ کا ٹکٹ ہے جو مجھے مل چکا ہے

میرے اگر پارٹی سے کوئی اختلاف ہو ئے تھے تو ان تعلقات کو خراب کرنے میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے بلکہ جب میں مسلم لیگ کا قائم مقام صدر بنا تو چوہدری نثار نے مجھے تسلیم نہیں کیا تھا اور اجلاس میں بیٹھ کر میرا مذاق اڑانے کی کوشش کرتے تھے لیکن میں نے کبھی اس کی پرواہ نہیں کی ان کا میرے خلاف بیان سمجھ سے باہر ہے جبکہ مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے اصل میں ملک میں جب جمہوریت چلنے لگتی ہے تو کچھ طاقت ور عناصر درمیان میں دخل اندازی کرنے لگ جاتے ہیں

چوہدری نثار نے ہمیشہ کسی اور کی زبان استعمال کی جب بھی کبھی پارٹی پر مشکل وقت آیا چوہدری نثار یاتو بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ جاتے ہیں یا پھر گھر میں نظر بند ہوتے ہیں اور میں جیل میں ہوتا ہوں انہوں نے کہا کہ 12اکتو بر کو جب وزیراعظم ہاؤس میں میاں نواز شریف پر بندوقیں تان لی گئیں اور عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرفتار کر لیا گیا تو چوہدری نثار بندوقوں کے سائے سے کس طرح باہر نکلے یہ فن انہیں ہی آتا ہے انہوں نے کہا کہ جب پارٹی پر بحران آیا تو کلثوم نواز نے باہر آکر پارٹی کو سنبھالا

اور میں کلثوم نواز کے ساتھ تھا آج جب پارٹی ڈیڈ ہو رہی تھی تو مریم نواز نے مسلم لیگ کو متحرک کیا ہے اور وہ عوام سے اچھے انداز سے خطاب کرتی ہیں میری بیٹی ہیں انہوں نے جمود کی کیفیت توڑی ہے اور اپنی والدہ کی طرح پارٹی کو بچالیا ہے چوہدری نثار پارٹی کو بند گلی میں داخل کرنا چاہتے ہیں وہ خود کیونکہ وزیراعظم بننا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو بھی تسلیم نہیں کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرا شہباز شریف سے بھی کوئی اختلاف نہیں ہے

انہوں نے میرے کہنے پر ملتان اور مخدوم رشید میں 18بوائز اور گرلز کالجز دیئے میرا تو شہباز شریف سے کو ئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کبھی ایم پی اے کا الیکشن لڑا ہے البتہ چوہدری نثار وزیراعلی یا وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں چوہدری نثار بڑے آدمی ہیں اور میں چھوٹا آدمی ہوں انہوں نے اپنے بہنو ئی اور بھانجے کو ٹکٹ دلایا انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے تو نہ صرف نواز شریف بلکہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے بھی اربوں روپے کے فنڈز حاصل کئے لیکن

چکری سے الیکشن ہارتے رہے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ میچ کے لئے پی ایس ایل کی طرح اپنے کھلاڑی میدان میں لاتی ہے لیکن اب یہ نظام پٹ چکا ہے فوج ادارہ نہیں بلکہ ایک سروس ہے جس کا کام سرحدوں کی حفاظت ، سیلاب اور مشکل وقت میں عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت جب بھی پنپنے لگتی ہے تو کچھ نادیدہ عناصر اپنی طاقت کے بل بوتے پر ملک کو نہیں چلنے دیتے حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ چیف جسٹس بھاٹی گیٹ کی سیاست کرنے لگے ہیں

اگر وہ کونسلر کا الیکشن لڑنا چاہیں تو وہ استعفی دے کر سامنے آئیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نادیدہ قوتوں کی وجہ سے ملک تقسیم ہوا آئی ایس آئی سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ کرتی ہے ان کے پیڈ ورکرز ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ اداروں کو عوام کے فیصلوں کو قبول کرنا ہو گا اس وقت پاکستان کی چولیں ہلانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر خدانخواستہ پاکستان نہ ہو گا تو آپ اور ہم کہاں ہوں گے پاکستان کی سوئی آخر تک پہنچ چکی ہے لیکن ملک کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ

میں مسلم لیگ کے ٹکٹ اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن چوہدری نثار نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ میں اس حوالے سے بات کروں میں تو حمزہ شہباز کی بھی تعریف کرتا ہوں حالانکہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب مریم اور حمزہ میرے خلاف بیان دیتے تھے انہیں میرے ان کے والدین سے تعلقات کا اندازہ نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر صاف و شفاف الیکشن نہ ہو ئے تو ملک متاثر ہو گا انہوں نے کہا کہ کیا بلوچستان میں سینیٹ کے الیکشن منصفانہ ہو ئے ہیں

عام انتخابات میں ایسی کوئی گنجا ئش نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی مقامی قیادت سے میرا کوئی اختلاف نہیں گورنر پنجاب کے بیٹے آصف رجوانہ اور شیخ طارق رشید کہہ چکے ہیں کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے لئے قابل قبول ہوگا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت کا سفر بے پناہ قربانیاں مانگتا ہے ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں مجھے برہنہ کرکے برفوں پر لٹایا گیا مصطفی کھر جو بی بی نیک پروین بننے کی کوشش کرتے ہیں کے دور میں گورنر ہاؤس لاہور کے زریعے دو لڑکیاں اغوا کی گئیں جس میں کے پی کے کے موجودہ وزیراعلی پرویز خٹک بھی ملوث تھے میں نے گورنر ہاؤس میں داخل ہوکر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور برطانوی وزیر خارجہ کی موجودگی میں مصطفی کھر سے دو لڑکیاں بازیاب کرائیں اب پنتالیس سال بعد پرویز خٹک نے مصطفی کھر کو پی ٹی آئی میں شامل کرایا انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بھٹو دور میں قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا بعد میں جیل میں آکر ورثاء نے مجھ سے معافی مانگی ۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…