ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی ٗبلاول بھٹوزرداری

datetime 24  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق اور چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومتیں قائم ہونگی پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی اور بہترین معاشی پالیسیاں بنائیگی جس سے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر قابو پا کراس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارزرداری ہائوس میں آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین اور لارڈ کونسلر میئر ٹاون کیتھلی یوکے چوہدری محمد ناظم حسین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پوری قوت صرف کرنے کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں سے آزادی کا جذبہ کم نہیں کر سکی کشمیری عوام آج بھی پاکستان کا قومی دن اسی جوش و جذبے سے مناتے ہیں اور اپنے شہدا ء کے جنازے پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں بھارتی حکومت انسانیت سوز مظالم ڈھائے کے باوجود ناکامی کا شکار ہو چکی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر روزانہ بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے ۔اقوام عالم اور اقوام متحدہ اس کا فوری نوٹس لیں مسئلہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور انشااللہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے ۔اقتدرار میں آنے کے بعد مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کرنے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے کشمیری تارکین وطن پاکستان کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں انکی تحریک آزادی کے لیے بڑی خدمات ہیں کشمیر ی تارکین وطن برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین پر دبا ڈالیں کہ برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں آپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ھونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیاب بنانے کے لئے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی عہدیداران دن رات محنت سے کام کریں تاکہ پیپلزپارٹی زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کر سکے اس سلسلہ میں گاؤں گاؤں اور قریہ پھیل جائیں پیپلزپارٹی عوام کی تائید و حمایت تاریخ ساز کامیابی حاصل کر یگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…