بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت میں اضافہ۔۔اسحاق ڈار اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ملکی معیشت کو کتنا نقصان ہو چکا ہے، ہولناک انکشافات کر ڈالے ؕ

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نواز شریف کے سمدھی اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار پنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘میں پروگرام کے میزبان معروف صحافی کامران خان نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ ملک پر قرضہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگلے سال قرضہ

ایک سو تین ارب کا ہو جائے گا۔آپ نے ڈالر کا روپے میں ایکسچینج ریٹ مصنوعی طریقے سے کنٹرول میں رکھا لیکن اب ایک دم سے ہی ڈالر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ برآمدات میں اضافہ نہ ہونا ہے۔اسحاق ڈار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لمبی بحث ہے تاہم میں اس کیلئے تیار ہوں ۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے تباہی کر دی ہے ، پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں 30 کھرب کا نقصان کر چکے ہیں،پیسے کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 8 کھرب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ ایکسپورٹر کو 180 ارب کا ریلیف پیکج میاں نواز شریف نے دیا تھا اور 7 ارب کا شاہد خاقان عباسی نے مجھ سے لے کر دیا۔ ڈھائی سو ارب ایکسپورٹر کو دے دیا گیا تھا، حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ایکسپورٹ سر پلس ملک نہیں ہیں، آپ کی پر چیز کی قیمت اوپر جائے گی، انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں 30 کھرب کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟ اگر میرے پاس کوئی منتر تھا کہ میں نے ڈالر کی قیمت کو بڑھنے سے روکے رکھا تو یہ لوگ اب روک کےدکھائیں۔ان کو ملکی معیشت کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ یہ آئی ایم ایف اور دوسرے اداروں کا ایک فارمولا ہے جس میں کئی ملک تباہ ہوئے ہیں۔ملک میں افراط زر بڑھ گیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…