جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

شہباز شریف سے گہری دوستی یا بات کچھ اور ہے؟مریم نواز چوہدری نثار کے خلاف کیوں ہیں؟کہانی کا اصل ماسٹر مائنڈ کون نکلا، سب کچھ سامنے آگیا

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ) چوہدری نثار نے نواز شریف کو پانامہ جے آئی ٹی سے ایم آئی ، آئی ایس آئی نمائندوںکو نکالنے کیلئے چیف سے مل کر یا خط لکھ کر کوشش کرنے کی تجویز دی تھی، جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف کی پیشی کے موقع پر چوہدری نثار نے گاڑی ڈرائیو کی مگر مریم نواز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ چوہدری نثار کی نواز شریف کی گاڑی ڈرائیو کرنے کی کوئی تصویر سامنے نہ آئے ،

انہوں نے نواز شریف کیساتھ پرویز رشید کی تصویر جان بوجھ کر بنوائی جو دیکھ کر چوہدری نثار واپس چلے گئے تھے، معرو ف صحافی سلیم صافی کا چوہدری نثار اور مریم نواز کے درمیان کشیدگی شروع ہونے سے متعلق انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی چوہدری نثار اور مریم نواز کے درمیان کشیدگی کے ابتدائی ایام کی کہانی سامنے لے آئے ہیں اور انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چوہدری نثار نے نواز شریف کو پانامہ جے آئی ٹی سے ایم آئی ، آئی ایس آئی نمائندوںکو نکالنے کیلئے چیف سے مل کر یا خط لکھ کر کوشش کرنے کی تجویز دی تھی ۔ چوہدری نثار نواز شریف کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے یہاں تک کہ نواز شریف جب جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے گئے تو چوہدری نثار نے انہیں ان کی گاڑی خود ڈرائیور کر کے لے جانے کا کہا اور چوہدری نثار نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر نواز شریف کی گاڑی خود ڈرائیور کر کے لے کر گئے۔ اس موق پر مریم نواز جو کہ چوہدری نثار کی نواز شریف کے ساتھ قربت نہیں چاہتی تھیں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ چوہدری نثار کی نواز شریف کی گاڑی ڈرائیو کرنے کی کوئی تصویر سامنے نہ آئے ، انہوں نے نواز شریف کیساتھ پرویز رشید کی تصویر جان بوجھ کر بنوائی جو دیکھ کر چوہدری نثار واپس چلے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…