سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک )’’سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی ‘‘’’عمران خان کیساتھ مل کر الیکشن اور سیٹ ایڈ جسمنٹ سے متعلق پیپلز پارٹی نے حتمی اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا یا سیٹ ایڈجسمنٹ خارج از امکان نہیں۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، آصف علی زرداری اور عمران خان گلے ملیں تو اچھی بات ہے۔ایک سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، اس حوالے سے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ‘شیری رحمان اپوزیشن لیڈر سینیٹ بن جائیں گی، کس پر انہوں نے کہا کہ جی ہاں شیریں رحمان اپوزیشن لیڈر بن جائیں گی۔