بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

شہبازشریف نے جو کہا کر دکھایا،ایک ہی دن میں وعدہ پورا کردیا،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر)وزیر اعلی پنجاب نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں کامیاب ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعدچوٹی زیریں میں ایک عظیم الشان جلسہ ء عام سے خطاب کیا ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔وزیر اعلیٰ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا جس میں فورٹ منرو کیڈٹ کالج کا قیام بھی شامل تھا۔ پوری دنیا میں اپنے ترقیاتی کاموں کی بے پناہ تیز سپیڈ کے بارے میں جانے جاتے شہباز شریف نے اگلے روز ہی

ا یئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرچیف مارشل سہیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ شکرگزار ہیں کہ پاک فضائیہ نے اس منصوبے کو بھلانے نہیں دیا،تمام ادارے ملکر ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فنڈز کے درست استعمال پر زور دیا ہے جبکہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کوشش ہو گی کہ فورٹ منرو میں پیرا میڈیکس کو تربیت فراہم کی جائے,جدید تعلیم سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہافنڈز حکومتیں لگاتی ہیں لیکن اصل بات استعمال کی ہے کیونکہ یہ درست ہو تو اس کے ثمرات سب کو ملتے ہیں جبکہ ایئر چیف مارشل نے واضح کیا کہ مسلح افواج کا بنیادی مقصد ملک کا دفاع ہے لیکن کوشش ہے کہ فورٹ منرو میں پیرا میڈیکس کو تربیت دیں۔بلاشبہ اپنے منصوبوں پر اس کی کڑی نظر اور رفتار رکھ کر ہی شہباز شریف ملک سے لوڈ شیدنگ سمیت درپیش مسائل کا سدباب کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں میٹرو بس منصوبہ، اورنج لائن ٹرین منصوبہ اور اس جیسے دیگر ترقیاتی پراجیکٹس کاخادم پنجاب کی شہباز سپیڈ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…