اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور،میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد آگ لگائی گئی،سرفراز ، اسکی بیٹی آمنہ اوربیٹے شیر علی کے گلے کاٹے گئے،لرزہ خیز انکشافات، ہنگامے پھوٹ پڑے

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)ستوکتلہ میں واقع گھر میں پر اسرار آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور انکے دو بچوں کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے ، آتشزدگی سے قبل سرفراز اس کی بیٹی اور بیٹے کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹے گئے جبکہ اہلیہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ،ورثاء اور اہل علاقہ نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ، مشتعل مظاہرین نے زبردستی دکانیں بند کر ادیں جبکہ راستے مانگنے والے راہگیروں کو بھی زدو کوب کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں جمعہ کی رات سرونٹ کوارٹر میں پر اسرار آتشزدگی کے نتیجے میں پینتیس سالہ سر فراز اس کی تیس سالہ بیوی صباء اور دو بچے پانچ سالہ آمنہ اور کمسن بیٹا شیرعلی جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی تھیں ۔ گزشتہ روز جب لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں تو ورثاء نے لاشیں گھر لیجانے کی بجائے ستوکتلہ روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے زبردستی دکانیں بند کرا دیں جبکہ راستہ مانگنے والے راہگیروں پر بھی زدو کوب کیا گیا ۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ میاں بیوی کو بچوں سمیت قتل کرنے کے بعد آگ لگائی گئی ۔ پولیس ہمارے بیان کے مطابق مقدمہ درج نہیں کر رہی ۔ کچھ دیر بعد ابتدائی پوسٹمارٹم رپور ٹ سامنے آ گئی جس میں ورثاء کا شک درست ثابت ہوا ۔ بتایاگیا ہے کہ درندوں نے آگ لگانے سے قبل سرفراز، اس کی بیٹی آمنہ اور بیٹے شیر علی کے گلے کاٹے جبکہ سرفراز کی اہلیہ صباء کو قتل دبا کر قتل کیا ۔پولیس افسران کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے او رجلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بھی لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں گھر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…